Noida Flood: ہنڈن ندی میں سیلاب کی وجہ سے گریٹر نوئیڈا کے سوتیانہ گاؤں کے قریب ڈمپنگ یارڈ میں کھڑی 350 کاریں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ اس کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایکوٹیک-3 تھانہ علاقہ کے گاؤں پرانا سوتیانہ میں ہنڈن ندی کے زیر آب علاقے میں اولا کمپنی کی کار کا ڈمپ یارڈ ہے جہاں تقریباً 350 گاڑیاں ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اس یارڈ کے نگراں دنیش یادو نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہاں کورونا دور کی پرانی اور برآمد شدہ کاریں کھڑی ہیں اور وہ تمام گاڑیاں فی الحال بند پڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اولا کمپنی کی اعلیٰ سطحی انتظامیہ کو ڈمپ یارڈ میں پانی بھرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے اولا کمپنی کے منیجرز کو یارڈ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
وارننگ کے بعد بھی نہیں ہٹائی گئیں گاڑیاں
یہ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایم نے کہا، “ہنڈن ندی کے زیر آب علاقے میں ایک پرائیویٹ کمپنی نے اپنا غیر مجاز یارڈ بنا رکھا ہے، جس نے بار بار وارننگ دینے کے بعد بھی یہاں کھڑی گاڑیوں کو نہیں ہٹایا ہے۔یہاں عام زندگی متاثر نہیں ہوئی ہے۔ کسی بھی طرح سے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں- Attempt to destroy Urdu culture in Jamia Millia: انتظامیہ کی اردو بیزاری پر چیخ رہی ہے جامعہ ملیہ کی چہار دیواری
غور طلب بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں گنگا ندی، جمنا ندی، شاردا ندی سمیت کئی ندیوں میں پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دہلی میں جمنا ندی کی سطح بدھ کو بھی خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ جس کی وجہ سے دریائے ہنڈن کے پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے نوئیڈا اور غازی آباد کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ادھر اب نوئیڈا کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…