قومی

Heavy rain in Delhi NCR: دہلی این سی آر میں موسلادھار بارش ،تین دن تک موسم بنا رہے گا خوش گوار، جگہ جگہ ٹریفک جام

Heavy rain in Delhi NCR:ملک بھر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش نے عوام کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں بدھ 26 جولائی کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

دہلی سے متصل نوئیڈا میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ لوگوں کوامس بھری  گرمی سے راحت تو ملی۔  بارش کے باعث جگہ جگہ  سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر ہر طرف دیکھائی دے رہے ہیں۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں منڈی ہاؤس کے علاوہ رنگ روڈ اور دیگر مقامات پر بھی حالات اسی طرح  نظر آرہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 اور27 جولائی کو اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں شدید بارش ہوں گی۔ ہماچل پردیش کے کولو میں منگل کو بادل پھٹنے کے بعد دو پل بہہ گئے اور کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے ریاست میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے مشرقی وسطی ہندوستان میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

نوئیڈا کے کئی علاقوں میں بھرا پانی

نوئیڈا کے سیکٹر بارش کے پانی سے سڑکیں لبا لب بھرے ہوئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے صبح دفتر جانے والے لوگوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا رہا۔ ساتھ ہی تیز بارش کے باعث سڑکوں پر جام کی صورتحال بھی  پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف جنوبی گجرات اور مغربی مدھیہ پردیش کے علاوہ راجستھان میں بارش کی توقع ہے۔

دیش کے کئی حصوں میں ریڈ الرٹ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بدھ کو مدھیہ مہاراشٹر، مشرقی گجرات، کونکن، گوا، تلنگانہ، رائل سیما اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کولو میں بادل پھٹنے سے املاک کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ گنگا، یمنا، گھگر، ہندن سمیت تمام بڑی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور کئی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور چندی گڑھ میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

10 hours ago