بھارت ایکسپریس۔
Anju Pakistan News: ہندوستان سے بغیرکسی کو بتائے پاکستان پہنچ گئی ’انجو‘ نام کی خاتون سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا میں خبرآئی کہ انجو نے وہاں ایک مسلم نوجوان سے نکاح کرلیا ہے۔ وہ خود مسلمان بن گئی ہے اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ اس بارے میں جب ’انجو‘ کے والدین سے بات کی گئی تو وہ سخت نالاں ہوگئے۔ انجو کے والد گیا پرساد تھامس نے کہا ہے کہ ”جولڑکی گھرسے چلی گئی، وہ ہمارے لئے مرگئی۔“
واضح رہے کہ انجو کی پیدائش یوپی کے ایک گاوں میں ہوئی تھی۔ انجو کے والدین مدھیہ پردیش میں رہتے ہیں۔ وہیں، انجو کی شادی ایک عیسائی لڑکی سے ہوئی تھی، تب انجو بھی عیسائی بن گئی تھیں۔ دونوں کو دو لڑکیاں ہوئیں۔ حالانکہ انجو اب اپنے شوہرسے بہت دورچلی گئی ہے۔ کچھ ہی دنوں پہلے اس نے ایک ویڈیو کے ذریعہ بتایا کہ وہ اب پاکستان میں ہے۔ پھر اس کے بعد انکشاف ہوا کہ انجو کا پاکستان میں ایک فیس بک فرینڈ ہے، جس کے نام نصراللہ ہے، اسی سے ملنے وہ الور سے پاکستان گئی ہے۔
نصراللہ سے نکاح کرکے بن گئی فاطمہ؟
پاکستان کے جیو نیوزاور دیگر میڈیا کے مطابق، پاکستان میں اپنے بوائے فرینڈ نصراللہ کے پاس پہنچی انجو نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کرلی ہے۔ اسلام مذہب اپنانے کے بعد اس نے اپنا نیا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے پشاورکے ڈسٹرکٹ کورٹ میں شادی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت انجو پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبہ میں ہے۔
انجو کے بارے میں میڈیا اہلکاروں نے جب اس کے والد سے بات کی توانہوں نے کہا کہ جولڑکی گھرسے چلی گئی ہے، وہ ہمارے لئے مرگئی ہے۔ انجوکے والد گیا پرساد تھامس نے کہا کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، مجھے کیا معلوم۔ انہوں نے کہا کہ انجو اپنی ماں کو تو کال کرتی ہے، لیکن اس کی مجھ سے زیادہ بات چیت نہیں ہوتی ہے۔
انجو کے والد نے مزید کہا کہ ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ نہ ہی ہماری طرف سے کوئی دباو ہے۔ میری طرف سے نہ اس پر گھر واپس آنے کا دباو ہے اور نہ ہی اس سے بات کرنے کا خواہش مند ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…