قومی

No relief to Lalu Yadav: لالو یادو کو کوئی راحت نہیں، سپریم کورٹ کا نچلی عدالت میں جاری سماعت پر روک لگانے سے انکار

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو مبینہ ’زمین کے بدلے نوکری‘ گھوٹالہ معاملے میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے لالو پرساد یادو کے خلاف نچلی عدالت میں جاری سماعت پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

اے جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو نے دہلی ہائی کورٹ کے 29 مئی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لالو پرساد یادو نے اس معاملے میں نچلی عدالت میں چل رہی کارروائی کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں درج ایف آئی آر اور چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔ یہ کیس لالو یادو کے وزیر ریلوے کے دور میں ’نوکری کے بدلے زمین لینے‘ کے معاملے میں چل رہا تھا۔

ایس سی کا لالو کی عرضی پر غور کرنے سے انکار

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اپنا فیصلہ سناتے ہوئے لالو یادو کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی سپریم کورٹ بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ لالو پرساد یادو کے خلاف نچلی عدالت میں سماعت جاری رہے گی۔

لالو یادو کو ٹرائل کورٹ میں حاضری سے ملی استثنیٰ

جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے دہلی ہائی کورٹ پر زور دیا کہ وہ سی بی آئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت میں تیزی لائے۔ حالانکہ، عدالت عظمیٰ نے یادو کو مقدمے میں ٹرائل کورٹ میں حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم میں کہا، ’’وہ (لالو پرساد یادو) ذاتی طور پر پیش نہیں ہوسکے، اس لیے ان کی پیشی منسوخ کی جاتی ہے۔ ہم ہائی کورٹ سے سماعت میں تیزی لانے کی درخواست کرتے ہیں۔ اسی کے مطابق معاملہ نمٹایا جاتا ہے۔‘‘

لالو نے عبوری حکم کے خلاف ایس سی سے کیا رجوع

اس سے پہلے، 29 مئی کے اپنے حکم میں، دہلی ہائی کورٹ نے لالو یادو کے خلاف ٹرائل کورٹ میں چل رہے مقدمے پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ، ہائی کورٹ نے اس مقدمے کو منسوخ کرنے کی درخواست کو زیر التوا رکھتے ہوئے نوٹس جاری کیا، جس کی سماعت 12 اگست کو ہونی ہے۔ لالو یادو نے اس عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago