قومی

Robert Vadra land Case: راہل گاندھی نے رابرٹ واڈرا کے خلاف چارج شیٹ کو بتایا ’سازش‘، کہا- آخر کار سچائی کی ہوگی جیت

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کے خلاف چارج شیٹ کو ’سازش کا حصہ‘ قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ان کے بہنوئی رابرٹ واڈرا کو اس حکومت (بی جے پی حکومت) نے پچھلے دس سالوں سے ہراساں کیا ہے۔

’’واڈرا کو دس سالوں سے پریشان کر رہی حکومت‘‘

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’میرے بہنوئی رابرٹ واڈرا کو پچھلے دس سالوں سے یہ حکومت پریشان کر رہی ہے۔ یہ چارج شیٹ اسی سازش کا ایک اور حصہ ہے۔ میں رابرٹ، پرینکا اور ان کے بچوں کے ساتھ ہوں۔  کیونکہ وہ بدنیتی پر مبنی، سیاسی طور پر محرک الزامات اور ہراسانی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

آخر کار سچائی کی جیت ہوگی: راہل گاندھی

کانگریس ایم پی نے مزید لکھا، ’’مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہ سبھی کسی بھی قسم کے ظلم کا بہادری سے سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ہمیشہ کی طرح اسے وقار کے ساتھ برداشت کریں گے۔ آخر کار سچائی کی جیت ہوگی۔‘‘

منی لانڈرنگ کیس میں واڈرا کے خلاف چارج شیٹ

مرکزی جانچ ایجنسی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کے روز شکوہ پور اراضی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا اور ان کی کمپنی کی 37.64 کروڑ روپے کی 43 جائیدادیں بھی ضبط کی ہیں۔

شکوہ پور گاؤں میں خریدی گئی 3.53 ایکڑ زمین

ای ڈی چارج شیٹ کے مطابق، رابرٹ واڈرا کی کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپیٹلیٹی نے ’جھوٹے دستاویزات‘ کی بنیاد پر اومکاریشور پراپرٹیز سے گروگرام ضلع کے شکوہ پور گاؤں میں ’دھوکہ دہی سے‘ 7.5 کروڑ روپے میں 3.53 ایکڑ زمین خریدی تھی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رابرٹ واڈرا نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے خریدی گئی زمین پر تجارتی لائسنس حاصل کیا۔

فروری 2008 میں ہوا تھا زمین کی خریداری کا سودا

زمین کی خریداری کا سودا فروری 2008 میں ہوا، جب ہریانہ میں کانگریس کی حکومت تھی اور بھوپندر سنگھ ہڈا وزیر اعلیٰ تھے۔ منتقلی کا عمل، جس میں عام طور پر مہینوں لگتے ہیں، اگلے ہی دن مکمل ہو گیا تھا۔ چند ماہ بعد رابرٹ واڈرا کو وہاں ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی اجازت مل گئی اور زمین کی قیمت بڑھ گئی۔ جون میں، انہوں نے یہ زمین ڈی ایل ایف کو 58 کروڑ روپے میں بیچ دی۔

منی لانڈرنگ کا حصہ ہو سکتی ہے سودے سے ملی رقم

ای ڈی کو شبہ ہے کہ اس سودے سے حاصل ہونے والی رقم منی لانڈرنگ کا حصہ ہو سکتی ہے۔ ای ڈی فی الحال اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سال اپریل میں کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے ای ڈی نے کئی بار پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

50 minutes ago

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

1 hour ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

2 hours ago