سیاست

PM Modi In Bihar: وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی خاص ملاقات، پی ایم نریندر مودی نے موتیہاری میں 7200 کروڑ روپے کےترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نریندر مودی بہار کے دورے پر ہیں۔ دربھنگہ ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد وہ موتیہاری پہنچے، جہاں ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج چھٹی بار موتیہاری کے تاریخی گاندھی میدان میں پہنچے اور بہار کے عوام کو 7200 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر موتیہاری میں زبردست تیاریاں کی گئی تھیں۔ وزیراعظم مودی نے عوامی جلسے کے دوران سڑک، ماہی پروری، دیہی ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑے کئی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔

اسی کے ساتھ بہار کو چار نئی امرت بھارت ٹرینیں دی جا رہی ہیں، جنہیں وزیر اعظم خود جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ ان منصوبوں کے آغاز سے بہار میں بنیادی ڈھانچے کو نئی رفتار ملنے کی امید ہے۔ سڑک اور ریل رابطے بہتر ہوں گے، دیہی علاقوں میں ماہی پروری اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

موتیہاری میں وزیر اعظم مودی عوامی جلسہ گاہ پر کھلی گاڑی میں عوام سے خیرمقدم قبول کرتے نظر آئے۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے موتیہاری میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم مودی کا سوشل میڈیا پر پوسٹ

بہار کے دورے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ “بہار کی ترقی کے سفر میں آج کا دن تاریخی ہونے والا ہے۔ صبح تقریباً 11:30 بجے موتیہاری میں کنیکٹیویٹی، آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ریاست کے کئی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کا شرف حاصل ہوگا۔ اس سے یہاں کے لوگوں کے لیے بے شمار مواقع کے دروازے کھلیں گے۔”

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی خاص ملاقات

وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے درمیان طویل گفتگو ہوئی۔

بہار میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے: نتیش کمار

موتیہاری میں وزیر اعظم مودی کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بہار کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
“ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وزیر اعظم مودی ایک بار پھر بہار آئے ہیں۔ ان کی آمد سے ریاست کو نئی توانائی اور ترقی کی سمت ملتی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: تین نئے گھوٹالوں میں عام آدمی پارنی کی مشکلات میں اضافہ، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس کئے درج ، کئی بڑے لیڈر نشانے پر

نتیش کمار نے ماضی کی حکومتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ترقیاتی کام بہت سست رفتار سے ہوتے تھے، لیکن جب سے جے ڈی یو کی حکومت آئی ہے، ریاست میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ہر شعبے میں کام ہو رہا ہے اور بہار تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Eknath Shinde met PM Modi: وزیر اعظم مودی سے ملے ایکناتھ شندے، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے مرکز سے بڑی مالی مدد کی امید

مہاراشٹر میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تقریباً ایک گھنٹے تک ہوئی بات چیت،…

32 minutes ago

Singer Sunita Rao Story: سونیتا راؤ نے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کا سنایا قصہ، کہا- ’’غلط سنگر کو دیا گیا تھا کریڈٹ‘‘

فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…

50 minutes ago

PM Narendra Modi Vision: پی ایم مودی کے وژن کو عملی شکل دینے کی سمت بڑا قدم، گوالیار میں ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کی تیاری

جیوتی رادتیہ سندھیا کی پہل سے تقریباً 170 ایکڑ میں تیار ہوگا ٹیلی کام مینوفیکچرنگ…

1 hour ago