قومی

No Muslim in Modi’s cabinet: Owaisi پی ایم مودی کے ’بھارت میں امتیازی سلوک‘ والے بیان پر اویسی کا سوال:مودی کابینہ میں کیوں نہیں ہے ایک بھی مسلمان؟

No Muslim in Modi’s cabinet: Owaisi: وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ دورے کے دوران صدر بائیڈن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات ختم ہونے پر پریس کانفرنس کی ۔ اس پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے مابین مفاہمت ناموں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں ۔ اس کے بعد میڈیا اہلکاروں کے کچھ سوالات کے جوابات دئے گئے۔ پریس کانفرنس کے دوران جب سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا اسی بیچ ایک صحافی نے پی ایم مودی سے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزامات سے متعلق سوال پوچھا جس کا پی ایم مودی نے تفصیلی جواب دیا ۔ البتہ جواب سوال کے بہت زیادہ قریب نہیں تھا۔ البتہ پی ایم مودی نے اس سوال کے جواب میں جو بات کہی تھی اب اس پر ہندوستان  میں سوال اٹھنا شروع ہوگیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نے 9 سال میں پہلی بار سوال کا سامنا کیا اور اس سوال جواب میں انہوں نے بھارت میں امتیازی سلوک نہ کئے جانے کی بات کہی۔ اگر ایسا ہے تو پھر منی پور میں 300 گرجا گھروں کو جلا دیا گیا ،کیا یہ امتیازی سلوک نہیں ہے؟ شہریت ترمیمی قانون  بھید بھاو کی بنیاد پر ہی بنا ہے۔ بی جے پی کے پاس 300 وزرا ہیں  جن میں ایک بھی مسلم نہیں ہے ۔ یہ سب امتیازی سلوک کی مثالیں ہیں ۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی باہر کے ملکوں میں پریس کانفرنس کرتے ہیں اور بھارت میں کیوں پیچھے ہٹ جاتے ہیں؟

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بھارت میں امتیازی سلوک اور بھید بھاو کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم بھی امریکہ کے ساتھ بہتر رشتہ چاہتے ہیں  لیکن ہم نے بھی امریکہ کے سابق صدر براک حسین اوبامہ کا انٹرویو دیکھا ہے جس میں وہ اقلیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں اور آئینہ دکھا رہے ہیں ۔ پی ایم مودی ماضی میں اسی اوبامہ کے ساتھ چائے پیتے نظرآئے ہیں اورآج وہی ان کو امتیازی سلوک پر آئینہ دکھا رہے ہیں ۔ اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ حکومت نے مولانا آزاد فیلو شپ کو بند کردیا ، گئو رکشا کے نام پر مسلمانوں کو مارا جاتا ہے اور ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ۔ یہ سب اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

World Book Fair 2025: عالمی کتاب میلہ 2025 میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی موجودگی میں بھارت ایکسپریس پویلین کا ہو ا افتتاح

میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف…

2 minutes ago

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

1 hour ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

2 hours ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago