بریکنگ نیوز

PM Modi lands in Cairo: امریکہ کے بعد مصر پہنچے پی ایم مودی،تاریخی مسجد کا کریں گے دورہ،مصر کے مفتی اعظم سے بھی کریں گے ملاقات

وزیراعظم نریندر موی امریکہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مصر پہنچ گئے ہیں ۔ آج سے ان کا مصر دورہ شروع ہوچکا ہے ۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے پی ایم مودی قاہرہ پہنچے ہیں جہاں مصر کے وزیراعظم نے اپنے ہم منصب اور مہمان یعنی وزیراعظم نریندر مودی کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے۔ پی ایم مودی کے قاہرہ پہنچنے کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد مصری صدر عبدالفتتاح السیسی سے ملاقات ہونی ہے۔

یہ دورہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر ہے، انہوں نے جنوری میں جب  وہ نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے تھے اسی دوران  پی ایم مودی کو مصر کیلئے مدعو کیا تھا۔وزیر اعظم کے طور پر پی ایم مودی کا مصر کا یہ پہلا دورہ ہے اور 26 سال بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔قاہرہ پہنچنے پر پی ایم مودی کا رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا گیا اور ہوائی اڈے پر ان کے مصری ہم منصب مصطفیٰ مدبولی نے خصوصی اعزاز میں استقبال کیا۔آج یعنی 24 سے 25 جون تک اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وہ مصری وزیر اعظم کے ساتھ گول میز کانفرنس کریں گے اور صدر السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ بعد میں پی ایم مودی ہندوستانی کمیونٹی سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم مودی آج مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبد الکریم عالم سے ملاقات کرنے والے ہیں اور مصری فکر کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے۔ اتوار کو پی ایم مودی تاریخی الحکیم مسجد کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً آدھا گھنٹہ الحکیم مسجد میں گزاریں گے- جو قاہرہ کی ایک تاریخی اور ممتاز مسجد ہے جسے 16ویں فاطمی خلیفہ الحکیم بن عمرو اللہ (985-1021) کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اپنے مصر کے دورے کے دوران، پی ایم مودی پہلی جنگ عظیم کے دوران مصر کے لیے لڑتے ہوئے عظیم قربانی دینے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہیلیو پولس وار قبر کے قبرستان کا بھی دورہ کریں گے۔

آپ کو بتادیں کہ یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مصر روایتی طور پر افریقی براعظم میں ہندوستان کے سب سے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک رہا ہے۔ مصر کی سنٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائزیشن اینڈ سٹیٹسٹکس (سی اے پی ایم اے ایس) کے مطابق، ہندوستان-مصر دو طرفہ تجارتی معاہدہ مارچ 1978 سے کام کر رہا ہے اور یہ سب سے زیادہ پسندیدہ قوم کی شق پر مبنی ہے۔ مزید برآں، ہندوستان اور مصر باہمی، علاقائی اور عالمی مسائل میں رابطے اور تعاون کی طویل تاریخ پر مبنی قریبی سیاسی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

40 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago