انٹرٹینمنٹ

Avneet Kaur Expensive Things: اداکارہ اونیت کور، کم عمری میں ہی لگژری کار سے لیکر عالیشان محل تک کی مالک

Avneet Kaur Expensive Things: اونیت کور نے کم عمری میں ہی بے پناہ شہرت حاصل کی۔ اداکارہ ان دنوں اپنی فلم ‘ٹکو ویڈز شیرو’ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، ایسے میں ہم آپ کو ان کی لگژری لائف کی ایک جھلک دکھا رہے ہیں۔ ٹی وی شوز ‘چندرا نندنی’ اور ‘علاؤ کا نام تو آپ نے سنا ہی  ہوگا، ان شو میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر بکھیر کر سب کو دیوانہ بنانے والی اونیت کور نے اب ‘ٹکو ویڈز شیرو’ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ لیکن اس رپورٹ میں ہم آپ کو ان کی پروفیشنل نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کی مہنگی چیزوں سے متعارف کروا رہے ہیں۔

صرف 9 سال کی عمر میں اداکاری شروع کرنے والی اونیت کور آج عیش و آرام کی زندگی گزار رہی ہیں۔ اُن کی شاندار طرز زندگی(لائف اسٹائل)  کی جھلک ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کئی کیا جاچکا ہے۔

اونیت ہاؤس : آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف 21 سال کی عمر میں اونیت اپنی محنت سے دو شاندار اور عالیشان گھروں کی مالک بن گئی ہیں۔ جن میں سے ایک پنجاب اور دوسرا ممبئی میں ہے۔

کاروں کا مجموعہ – اونیت کو لگژری گاڑیوں کا بھی بہت شوق ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ‘رینج روور’ خریدی تھی۔ جس کی قیمت 83 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے گیراج میں ‘ٹویوٹا فارچیونر’ ایس یو وی، 37 لاکھ روپے کی ‘سکوڈا کوڈیاک’ ایس یو وی اور ‘ہونڈائی کریٹا’ بھی شامل ہے۔

اونیت سینڈل کاکلیکشن :اداکارہ اونیت کو مہنگے سینڈل کا بھی بہت شوق ہے۔ یہ بات وہ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی کئی بار بتا چکی ہیں۔ ان کے پاس تقریباً ہر برانڈ کے سینڈل ہیں۔ جس کی جھلک وہ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اونیت پرفیوم کلیکشن:  اداکارہ اونیت کو جوتوں کے علاوہ کئی مہنگے پرفیوم بھی ہیں۔ اداکارہ کے پاس ‘کوچ’، ‘چینل’، ‘کارٹیئر’ جیسے برانڈز کے پرفیوم ہیں۔ جو لاکھوں روپے میں آتے ہیں۔

پرس کلیکشن:کار کے علاوہ اداکارہ کے پاس کئی مہنگے اور قیمتی پرس بھی ہیں،جس میں کرسچن ڈائیر،پراڈا،گوسی سمیت متعدد برانڈز کے پرس شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

4 hours ago