نئی دہلی :نتیش کمار نے جمعہ 10 اپریل 2026 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لے لیا، جس کے بعد ان کے سیاسی کیریئر کا نیاسفر شروع ہو گیا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے نتیش کمار کو دلایاحلف۔ اب توقع کی جا رہی ہے کہ نتیش کمار جلد ہی بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وہ دہلی سے پٹنہ پہنچنے کے بعد 14 اپریل کو استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق استعفیٰ سے قبل جے ڈی یو کے قانون ساز اسمبلی اور کونسل ارکان کی مشترکہ میٹنگ بلائی جا سکتی ہے، جس میں نئے قائد کا انتخاب ہوگا۔ اس کے بعد 15 اپریل کو بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا امکان ہے۔ اس وقت سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ نتیش کمار کے بعد ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لینے کے ساتھ ہی نتیش کمار بہار کے پانچویں ایسے لیڈربن گئے ہیں جو چاروں ایوانوں — بہار اسمبلی، بہار قانون ساز کونسل، لوک سبھا اور راجیہ سبھا — کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان سے قبل لالو پرساد یادو، اپیندر کشواہا، ناگمنی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی بھی چاروں ایوانوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔
نتیش کمار کے حلف لینے کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر شکتی سنگھ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی پیش گوئی آج سچ ثابت ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ “اقتدار کی سیاست کرنے والی جماعتیں دعویٰ کر رہی تھیں کہ 2025 سے 2030 تک دوبارہ نتیش کمار ہی رہیں گے، لیکن تیجسوی یادو نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اس مدت میں نتیش کمار کی سیاست ختم ہو جائے گی۔”شکتی سنگھ یادو نے مزید الزام لگایا کہ یہ سب سیاسی سازش کا نتیجہ ہے اور نتیش کمار کا سیاسی باب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی سیاست میں اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور موقع پرست سیاستدانوں کا خاتمہ یقینی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…