نئی دہلی :مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا انتخابی منشور جاری کر دیا، جسے اس بار ‘بھروسہ پتر’ کا نام دیا گیا ہے۔ پارٹی نے اس منشور میں بے روزگار نوجوانوں اور خواتین کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی نے اس بار ’سنکلپ پتر‘ کے بجائے اپنے منشور کو ’بھروسہ پتر‘ کا نام دے کر عوام میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔منشور جاری کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ یہ دستاویز مغربی بنگال کے ہر طبقے کو مایوسی سے نکالنے کا راستہ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا، “یہ بھروسہ پتر کسانوں کو نیا راستہ دکھائے گا، بے روزگار نوجوانوں کو مواقع دے گا اور خوف کا شکار خواتین کے لیے تحفظ اور امید کی نئی راہیں کھولے گا۔ یہ بنگال کے عوام کو تاریکی سے نکالنے کا عزم بھی ہے۔”
امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ منشور مغربی بنگال کے شہریوں کو نئی امید دے گا اور عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے عوام نے ممتا بنرجی کو ایک بار نہیں بلکہ تین مرتبہ اقتدار دیا، لیکن عوام کی توقعات پوری نہیں ہو سکیں اور ریاست میں مایوسی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ریاست میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ مغربی بنگال اب ترنمول کانگریس سے نجات چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج ڈیبرا میں عوامی رابطہ پروگرام میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد کھڑگپور میں روڈ شو کریں گے۔
بی جے پی نے اپنے منشور کو ‘بھروسہ پتر’ کا نام دیتے ہوئے ممتا بنرجی حکومت کے دور کو خوف اوربدانتظامی کا دور قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امت شاہ نے ایک ہفتہ پہلے ریاستی حکومت کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کی تھی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بی جے پی کا یہ قدم مغربی بنگال کی سیاست میں نئی گرماہٹ پیدا کر سکتا ہے اور آئندہ انتخابات میں بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…