بہار کی سیاست میں ایک اور بڑا موڑ آیا ہے۔ کافی بحث و مباحثے اور سیاسی ہلچل کے بعد بالآخر ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نتیش کمار کے حلف لیتے ہی سوشل میڈیا پر میم ورلڈ ایکٹیو ہوگیا ہے۔ صارفین نے نتیش اور تیجسوی کے بارے میں مزےدار میم شیئر کیے، جس میں ’’میں تو پرمانینٹ ہوں سر‘‘ سب سے زیادہ ٹرینڈنگ میں ہے۔ ان میمز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت ردعمل مل رہا ہے اور بہار کی سیاست ایک بار پھر عوامی تفریح کا مرکز بن گئی ہے۔
’’میں تو پرمانینٹ ہوں سر‘‘
نتیش کمار کی ایک میم شیئر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’’نتیش کمار بی لائک‘‘۔ یہ میم فلم “3 ایڈیٹس” کے ایک مقبول منظر پر مبنی ہے۔ اس پوسٹ کو بے شمار ردعمل موصول ہوئے، ایک صارف نے لکھا، ’’جلوہ ہے سر کا‘‘۔ تو دوسرے نے ان کے طویل دور کا ذکر کرتے ہوئے تبصرہ کیا، ’’پورے 20 سال سے لگے ہوئے ہیں‘‘۔
’بیٹا تم جتنی کلاس تک پڑھے ہو، اتنی بار میں وزیر اعلیٰ بن چکا ہوں…‘،
یہ میم سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین نے نتیش کمار پر نہ صرف مزاحیہ تبصرہ کیا ہے بلکہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا بھی مذاق اڑایا ہے۔ میم میں لکھا ہے، ’بیٹا تم جتنی کلاس تک پڑھے ہو، اتنی بار میں وزیر اعلیٰ بن چکا ہوں…‘،
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…
آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…
21 ستمبر کو دونوں ممالک کے درمیان واقع غیر فوجی علاقے (ڈی ایم زیڈ) میں…
ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یوانو بینک کے زوال کو لے کر اب پینا…
محمد شامی کو طویل عرصے سے ٹیم انڈیا میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا…