قومی

Is death punishment for not speaking Marathi: ’’مراٹھی  نہ بول پانے کی سزا کیا موت ہے…‘‘ ،  مہاراشٹر میں کالج کے طالب علم نے کی خودکشی ، والد  کر رہے ہیں انصاف کا مطالبہ

مہاراشٹر میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا دیا ہے۔ ایک کالج کے 19 سالہ طالب علم ارنَو کھیر کو زبان کے مسئلے پر ہونے والی مارپیٹ نے مبینہ طور پر اتنا زخمی کر دیا کہ گھر پہنچتے ہی اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 18 نومبر 2025 کو پیش آیا، جب ارنَو ایمبر ناتھ۔کلیان لوکل ٹرین سے مُلُنڈ کے کیلکر کالج جا رہا تھا۔ دورانِ سفر اچانک 4 سے 5 مسافروں کے ساتھ اس کی مراٹھی زبان نہ بولنے پر معمولی بحث ہوئی، جس کے بعد حملہ آوروں نے اسے بری طرح پیٹا اور گالیاں دیں۔ خوفزدہ ارنَو تھانے اسٹیشن پر اتر گیا اور پچھلی ٹرین سے واپس مُلُند آ گیا۔ دوپہر میں اس نے اپنے والد جتیندر کو فون کر کے کہا:’’پاپا، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے،   بہت برا لگ رہا ہے۔‘‘

گھر پہنچے تو پنکھے سے لٹکا ملا بیٹا

والد جتیندر نے بتایا کہ بیٹے کی آواز سے صاف محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اندر سے ٹوٹ چکا ہے۔ شام کو جب وہ گھر پہنچے تو دروازہ اندر سے بند ملا۔ پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا تو ارنَو دوپٹے کے ساتھ چھت کے پنکھے سے لٹکتا پایا گیا۔ اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں رات 9:05 بجے ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

”کیا مراٹھی نہ بولنے کی سزا موت ہے؟‘‘

غمزدہ والد جتندر نے آنسوؤں میں سوال اٹھایا، ’’کیا مراٹھی نہ بولنے کی سزا موت ہے؟‘‘  انہوں نے کہا،  ’’ٹرین میں ہوئی مارپیٹ نے میرے بیٹے کو ذہنی طور پر تباہ کر دیا۔ وہ جوان تھا، پڑھائی کر رہا تھا، لیکن اس واقعے نے اسے اتنا خوفزدہ کر دیا کہ وہ جینے کی ہمت کھو بیٹھا۔‘‘ والد نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک خاندان کا درد نہیں، بلکہ زبان کی بنیاد پر ہونے والے تشدد کا سنگین مسئلہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Woman Gang: دہلی کے کیفے میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، دو خواتین سمیت 3 ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی…

14 minutes ago

Gunmen seize dozens of hostages in Colombia: کولمبیا میں مسلح افراد کا سپر مارکیٹ پر قبضہ، متعدد لوگوں کو بنایا یرغمال

یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…

52 minutes ago