قومی

Nitish Kumar government is like khatara gaadi: نتیش سرکار یعنی کھٹارہ سرکار سے بہار کی ترقی نہیں ہوگی،تیز رفتار سرکار سے ہی ممکن ہے بہار کی ترقی:تیجسوی یادو

بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں لیکن تمام سیاسی پارٹیوں نے پہلے ہی ایک دوسرے پر زبانی حملے تیز کر دیے ہیں۔ اب بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش کمار کی حکومت کا موازنہ ‘کھٹارہ گاڑی’ سے کیا ہے۔پٹنہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے اپنے انداز میں لوگوں سے کہا کہ جب ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہے تو پھر بہار کو 75 سال کے وزیر اعلیٰ کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب حکومت 15 سال پرانی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دیتی تو پھر بہار کو 25 سال پرانا وزیر اعلیٰ کیوں ملے۔

آر جے ڈی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب ہم ایک نکمی حکومت نہیں چاہتے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے پوچھاکہ اگر آپ کوئی گاڑی بھی  خریدتے ہیں، نئی گاڑی… کیا 15 سال میں وہ گاڑی   کھٹارہ بن جاتی ہے یا نہیں؟ حکومت اسے چلانے کی اجازت دیتی ہے…کیوں نہیں دیتی؟ کیونکہ گاڑی  دھنواں چھوڑنے لگتی ہے، آلودگی پھیلاتی ہے۔تیجسوی یادو نے کہا کہ اگر ایک ہی برانڈ کا ایک ہی بیج بیس سال تک ایک ہی کھیت میں  جوتیں گے تو اس سے نہ صرف زمین بلکہ فصل بھی برباد ہو جائے گی۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ بہار کو پرانی گاڑی میں نہیں بلکہ نئی گاڑی میں تیز رفتاری سے آگے لے جایا جائے۔

پروگرام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ایک  کھٹارہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان سے کوئی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کل نتیش کمار نے اسمبلی میں کہا کہ انہوں نے لالو یادو کو وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ بھول جائیں کہ نتیش کمار کیا کہتے ہیں… لیکن نتیش کمار کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان سے پہلے میرے والد دو بار ایم ایل اے اور ایک بار ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ لالو یادو کو بھول جائیں، لالو جی نے کئی وزیر اعظم بنائے ہیں۔ میں نے ہی انہیں (نتیش کمار)دو بار وزیر اعلیٰ بنایا اور ان کی پارٹی کو بچایا… ریاست میں ایک تھکا ہوا وزیر اعلیٰ ہے جس میں ریٹائرڈ افسران ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

3 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

5 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

5 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

5 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

6 hours ago