انٹرٹینمنٹ

Ayesha Takia on mob: گوا میں شوہر فرحان اعظمی کو گھیرے جانے پر عائشہ ٹاکیہ نے کہا- یہ ایک خوفناک رات تھی

ممبئی: عائشہ ٹاکیہ کے بزنس مین شوہر فرحان اعظمی کے خلاف گوا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس معاملے پر اپنی چپی توڑتے ہوئے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انسٹاگرام کے اسٹوریز سیکشن پر واقعے کی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ ٹاکیہ نے بتایا کہ تصویر سے ان پر حملہ کرنے والی خواتین کے چہرے بلر کر دیے گئے ہیں، جب کہ ان کے شوہر کا چہرہ صاف نظر آرہا ہے۔ انہوں نے لکھ، ’’براہ کرم اس بات پر توجہ دیں کہ یہ لوگ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔ تصویر سے شرپسند خواتین کے چہرے بلر کر دیے گئے ہیں لیکن فرحان سبھی کو دکھائی دے رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پاس موجود ویڈیوز پوسٹ کرکے خود ان کے چہرے دکھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ عائشہ ٹاکیہ نے لکھا، ’’میں خود ان کے چہرے پوسٹ کروں گی، میرے پاس سبھی ویڈیوز ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’دیکھئے کیسے وہ میرے بیٹے اور ڈرائیور کے ساتھ کار میں بیٹھے لوگوں کو ڈرا رہے ہیں اور ان کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں جبکہ بھیڑ نے فرحان کو پولیس کی گاڑی سے باہر نکالنے کی بھی کوشش کی۔‘‘

ایک اور پوسٹ میں عائشہ ٹاکیہ نے ایک نوٹ شیئر کیا اور لکھا کہ یہ خاندان کے لیے ایک خوفناک رات تھی کیونکہ گوا کے غنڈوں نے انہیں گھیر لیا اور گھنٹوں دھمکیاں دیں۔ انہوں نے لکھا، ’’بدمعاشی، پاگل، غنڈوں کی طرح برتاؤ کرنے، جلن اور نفرت پھیلانے کے بعد، 100 سے زیادہ لوگوں نے ایک آدمی اور ایک بچے کے خلاف کیسا برتاؤ کیا۔‘‘؎

ٹرولز پر جوابی وار کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، ’’کمینٹ پڑھ کر مجھے احساس ہوا کہ لوگ کس قسم کے ہوتے ہیں۔ نفرت، حسد، غلط فہمیاں اور دھونس بہت زیادہ ہے اور اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ دنیا بے وقوفوں اور برے لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ آن لائن گالی گلوج کا اب مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑتا، کیونکہ یہ الفاظ ان لوگوں کی طرف سے آتے ہیں جنہیں یہ نہیں پتہ کہ ہم انسان کے طور پر کیا ہیں۔‘‘

عائشہ ٹاکیہ کے بزنس مین شوہر فرحان اعظمی کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اگر رپورٹوں پر یقین کیا جائے تو ان پر گوا کے کینڈولم میں ہنگامہ کرنے اور مقامی لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام ہے۔

جب فرحان اعظمی لگژری ایس یو وی چلا رہے تھے، مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر انہیں روکا اور ان پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام لگایا۔ مبینہ طور پر انہوں نے بھیڑ کو پیچھے ہٹنے کو کہا اور کہا کہ ان کے پاس لائسنسی بندوق ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

5 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

45 minutes ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

1 hour ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

1 hour ago

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

2 hours ago