نوئیڈا کے ڈمپنگ گراؤنڈ میں شدید آتشزدگی
نوئیڈا: نوئیڈا کے سیکٹر 32 میں ہارٹی کلچر ڈمپنگ گراؤنڈ میں لگی آگ سے آس پاس کے رہنے والے لوگوں کا حال بے حال ہو گیا ہے۔ اسموگ کی وجہ سے آس پاس کی سوسائٹیوں میں رہنے والوں کی حالت خراب ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں اور 75 ملازمین موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ یہ وہی ہارٹی کلچر کا ڈمپنگ گراؤنڈ ہے، جہاں خشک پتے اور کچرا پھینکا جاتا ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً دو کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
گوتم بدھ نگر کے چیف فائر آفیسر پردیپ چوبے نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ آگ خشک پتوں کے 30 سے 40 فٹ اونچے ڈھیر میں جل رہی ہے اور تیز ہواؤں کے باعث اس پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو کلومیٹر سے زائد کا علاقہ ہے اس لیے ہر طرف سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے پاس ہی بنے مال اور دیگر آبی ذرائع سے پانی استعمال کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی مقام پر آگ لگ گئی تھی جس پر تقریباً سات دن میں قابو پایا جاسکا تھا۔ آس پاس کے رہائشی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اس آگ کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہاں سے اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے انہیں سانس گھٹنے والی ہوا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…
فلم ساز سنجے گپتا کے اچانک انتقال کی خبر سے بالی ووڈ میں غم کی…
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…