قومی

Bihar Politics: نتیش کمار تجربہ کار ہیں، اگر انہیں انڈیا اتحاد کا کنوینر بنایا جائے تو بہت اچھا ہوگا: تیجسوی یادو

گیا: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بدھ کے روز کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار ایک “تجربہ کار” لیڈر ہیں اور اگر انہیں اپوزیشن ‘انڈیا’ اتحاد کا کنوینر بنانے کی تجویز دی جائے تو یہ “بہت اچھا” ہوگا۔ گیا ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ انڈیا اتحاد کی اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔ بہار میں حکمراں عظیم اتحاد کے سب سے بڑے اتحادی آر جے ڈی کے نوجوان لیڈر تیجسوی سے جب جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار کو ‘انڈیا’ اتحاد کا کنوینر بنانے کی قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “نتیش کمار اتنے سینئر لیڈر ہیں۔ اگر ایسی کوئی تجویز آتی ہے تو یہ بہار کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

تیجسوی نے یاد دلایا کہ اگست 2022 تک بہار میں اپوزیشن میں رہے گرینڈ الائنس نے بی جے پی کو شکست دینے کے مقصد سے جے ڈی یو کے ساتھ ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، “ہم بہار میں اکٹھے ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں بی جے پی مخالف جماعتوں کو ایک ساتھ لانے کی کوششیں کی گئیں۔ اس کا اختتام انڈیا الائنس کی تشکیل پر ہوا۔ اس لیے سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اسے صحیح وقت پر حل کیا جائے گا۔” تیجسوی کی جمعرات کے روز بودھ گیا میں تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات متوقع ہے۔ دلائی لامہ گزشتہ چند ہفتوں سے بودھ گیا میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار حکومت کے ذریعہ کئے گئے ذات پات کے سروے کے نتائج اب عام ہوچکے ہیں اور اس کی رپورٹ اسمبلی کے آخری اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔

دوسری جانب ریاستی کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی نتیش کمار کے قد کاٹھ کو قبول کرتی ہے اور اگر ‘انڈیا’ اتحاد کے دیگر حلقے انہیں کنوینر بنانے پر راضی ہوتے ہیں تو وہ ان کی حمایت کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ انہوں نے کہا، “نتیش کمار کی قابلیت، قد، شخصیت اور سیاسی مہارت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بی جے پی مخالف پارٹیوں کو اکٹھا کرنے میں انہوں نے جو اہم کردار ادا کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ راجیہ سبھا ممبر سنگھ نے نتیش کے بارے میں کہا، ’’انہیں کنوینر بنانے کے فیصلہ کے لئے عام اتفاق رائے کی ضرورت ہو گی۔ اگر انڈیا اتحاد کے دیگر حلقے اپنی رضامندی دیتے ہیں، تو یقین رکھیں کہ کانگریس ایسی تجویز کی حمایت کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک کے سی ایم سدارامیا کے بیٹے یتیندر نے ہندوستان کا موازنہ پاکستان اور افغانستان سے کیا، کہا اگر ہندوستان…..

وہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) مورچہ کے قومی ترجمان نکھل آنند نے ایک بیان میں کہا، “آر جے ڈی پرانی اتحادی کانگریس کی مدد سے نتیش کمار کو کنوینر بنا کر انہیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے اور تیجسوی کے لیے راستہ صاف کرنے پر مجبور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

58 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago