قومی

Dr. Ashok Lahiri Meets PM Modi: نیتی آیوگ کے نو مقررہ نائب چیئرمین ڈاکٹر اشوک لاہڑی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کی ملاقات

نئی دہلی: مغربی بنگال سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور معروف ماہرِ معاشیات اشوک لاہڑی نے سنیچر کو قومی دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انہیں نیتی آیوگ کا نیا نائب چیئرمین مقرر کیے جانے کے بعد ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ملاقات کی اطلاع

ملاقات کے بعد ڈاکٹر اشوک لاہڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ آج ان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی۔

نئی تقرری اور دیگر اہم نامزدگیاں

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز سابق چیف اکنامک ایڈوائزر اشوک لاہڑی کو نیتی آیوگ کا نیا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا، انہوں نے سنب بیری کی جگہ لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال کے معروف سائنس دان گوبر دھن داس کو نیتی آیوگ کا رکن بنایا گیا ہے۔

بنگال کی علمی روایت کو فروغ

بھارتی پالیسی سازی کے اعلیٰ عہدوں پر دو باصلاحیت بنگالی شخصیات کی تقرری کو علم و دانش اور قومی تعمیر میں بنگال کی شاندار روایت کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے ’وکست بھارت‘ وژن کو آگے بڑھانے میں نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر لاہڑی اہم کردار ادا کریں گے۔

وسیع تجربہ اور عالمی خدمات

ڈاکٹر اشوک لاہڑی کا شمار بھارت کے سینئر ترین ماہرینِ معاشیات میں ہوتا ہے، جن کا کیریئر چار دہائیوں سے زائد پر محیط ہے۔ انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں چیف اکنامک ایڈوائزر، فنانس کمیشن کے رکن اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف شامل ہیں۔

تعلیمی پس منظر اور خدمات

دہلی اسکول آف اکنامکس اینڈ پریزیڈنسی یونیورسٹی کے سابق طالب علم ڈاکٹر لاہڑی کولکتہ کے رہنے والے ہیں اور بنگال کی ترقی میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔

ڈاکٹر گوبر دھن داس کی سائنسی خدمات

دوسری جانب، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر گوبر دھن داس ایک ممتاز سائنس دان اور مالیکیولر سائنس کے پروفیسر ہیں، جنہوں نے تقریباً تین دہائیوں کے سائنسی کیریئر میں امیونولوجی، متعدی امراض اور سیل بایولوجی میں مہارت حاصل کی ہے۔ انہیں تپ دق کے مرض کی تحقیق میں بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

60 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

1 hour ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

2 hours ago