ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندراایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں راج کندرا نے اپنی ذاتی زندگی اور روحانیت کے بارے میں کھل کر بات کی، جس میں انہوں نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ وہ پہلے خود کو تقریباً ملحد (ایتھیسٹ) سمجھتے تھے، مگر اب روحانیت کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے سکھ مذہب کی طرف رجحان پر شلپا شیٹی کا کیا ردعمل تھا، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شلپا کو ابتدا میں اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ پہلے بگھوان پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ راج کندرا کے مطابق جب وہ روحانیت کی طرف آئے اور سکھ مذہب کو اپنانا شروع کیا، تو شلپا کو خوشی ہوئی اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میرا شوہر اب لائن پر آ گیا ہے”۔
راج کندرا نے بتایا کہ شلپا شیٹی نہ صرف مذہب پر یقین رکھتی ہیں، بلکہ تمام مذہبی رسومات کو باقاعدگی سے ادا بھی کرتی ہیں۔ ان کے مطابق شلپا کا ایمان مضبوط ہے اور وہ ہندو روایات پر عمل کرتی ہیں، جبکہ وہ خود بھی ہندو رسومات ادا کرتے ہیں، مگر انہیں سکھ مذہب میں ایک خاص اپنائیت اور روحانی سکون ملا ہے، جس نے انہیں اس راستے پر مزید آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی روحانی تبدیلی ایک ذاتی تجربہ ہے، جس نے ان کی سوچ اور زندگی کے انداز کو بدل دیا ہے۔ ان کے مطابق اب وہ نہ صرف مذہب بلکہ روحانیت کو بھی اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی محبت کی کہانی بھی کافی دلچسپ رہی ہے۔ دونوں کی ملاقات 2007 میں ہوئی تھی اور کچھ عرصے کی دوستی کے بعد یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔ تقریباً دو سال تک ایک دوسرے کو جاننے کے بعد دونوں نے 22 نومبر 2009 کو شادی کر لی، جو اس وقت میڈیا میں خاصی زیر بحث رہی تھی۔شلپا شیٹی آج بھی اپنی فٹنس اور یوگا کے باعث سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور ان کے مداح انہیں ایک فٹ اور متحرک طرز زندگی کے لیے فالو کرتے ہیں۔ دوسری جانب راج کندرا بھی وقتاً فوقتاً اپنی ذاتی زندگی اور خیالات کے باعث سرخیوں میں رہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…
راہل راج سنگھ کا شروع سے دعویٰ رہا ہے کہ وہ اور پرتیوشا دسمبر 2016…
گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…
بھارت نے سیریز کا پہلا میچ بھی 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا…
پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…