قومی

Nirmala Sitharaman in Marrakech, Morocco: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مراکش میں عالمی بینک کی ترقیاتی کمیٹی کے مکمل اجلاس میں شرکت کی

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  نرملا سیتارمن نے ورلڈ بینک کی گورنر کی حیثیت سے 108  ویں اجلاس میں شرکت کی۔وہ مراکش میں ترقیاتی کمیٹی کا مکمل اجلاس آج اجلاس کا ایجنڈا ’’ایک قابل رہائش کرہ پر غربت کا خاتمہ – ورلڈ بینک کے ارتقا پر گورنرز کو رپورٹ‘‘ تھا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے مراکش اور لیبیا میں بالترتیب زلزلے اور سیلاب کے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  افتتاح کیا اور کہا کہ بھارت مراکش اور لیبیا کے عوام اور حکام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ وہ ان آفات کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران ایجنڈا پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ جی 20 ممالک کی جانب پیش رفت کو دیکھنا حوصلہ افزا ہے جس کا مشترکہ مقصد ’بہتر، بڑا اور زیادہ موثر‘ عالمی بینک تشکیل دینا ہے تاکہ ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے قومی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔ انھوں نے مزید کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ عالمی بینک کے ارتقا  کی سمت ایم ڈی بی ایکو سسٹم میں نمونہ قائم کرے گی۔ سیتارمن نے کہا کہ بھارت ایک قابل رہائش کرہ پر غربت سے پاک دنیا کی تشکیل کے لیے عالمی بینک کے نئے وژن کی حمایت کرتا ہے ، انتہائی غربت کو ختم کرنے اور ایک قابل رہائش کرہ پر مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اس کے نئے مشن کی حمایت کرتا ہے جو عالمی بینک کو غربت سے لڑنے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک زبردست مینڈیٹ فراہم کرے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے عالمی بینک پر زور دیا  کہ وہ دیگر ایم ڈی بیز کے ساتھ ہر ممکن حد تک طریقہ کار اور طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرے – اس سے کلائنٹ ممالک کو نمایاں فائدہ ہوگا جنہیں متعدد ایم ڈی بیز سے نمٹنا پڑتا ہے۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہمارے بڑھتے ہوئے عزائم کو پورا کرنے کے لیے بینک کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مراکش سے آگے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،  سیتارمن نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ڈبلیو بی جی کنٹری انگیجمنٹ ماڈل قومی ترقی کی ترجیحات میں مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ، ’’مشترکہ لیکن امتیازی ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں‘‘ کے اصول کے مطابق ماحولیات سے متعلق اقدامات میں مشغول ہوتے ہوئے ، ہم عالمی بینک پر زور دیتے ہیں کہ وہ موافقت کی فنانس کے لیے اپنے عزم میں زیادہ عہد بستہ ہو۔

بڑے پیمانے پر نجی سرمائے کو متحرک کرنے کے قابل بنانے کے لیے ’ون ورلڈ بینک‘ اپروچ نظر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں عالمی اقتصادی نقطہ نظر کو دیکھتے ہوئے نجی سرمائے کو متحرک کرنے کے امکانات کے بارے میں اپنے جائزے میں حقیقت پسندانہ ہونا چاہیے۔مجوزہ پائلٹ گلوبل چیلنج پروگرامز (جی سی پیز) کی خواہش کا انحصار ملک کی مضبوط طلب اور ملکیت، نئی اور اضافی فنانس تک رسائی کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے ممالک (ایل آئی سیز) اور متوسط آمدنی والے ممالک (ایم آئی سیز) دونوں کے لیے رعایتی فنانس کی فراہمی پر ہوگا۔

ہم اس نتیجے سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کہ عالمی بینک کے لیے نئے ، اضافی وسائل کو متحرک کرکے ، خاص طور پر غریب ترین ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے اور آئی بی آر ڈی کے لیے عام سرمائے میں اضافے کی خاطر آئی ڈی اے کی بحالی کو زیادہ سے زیادہ کرکے، صارفین کے لیے نمایاں طور پر زیادہ کام کیا جاسکتا ہے۔مرکزی وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے اختتام کیا کہ آج کے مشکل وقت میں وسودھیو کٹمبکم یا ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘کی حقیقی روح کے مطابق 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے تبدیلی لانے والے اپروچ کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

53 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago