Israel Hamas War: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ غزہ کا واحد پاور پلانٹ بند ہونے کے بعد اسپتالوں میں لوگوں کا علاج کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے باعث پورا علاقہ گرد و غبار میں تبدیل ہو رہا ہے۔
اسرائیل سے 212 ہندوستانی شہریوں کو لے کر پہلی پرواز دہلی پہنچی تو مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے مسافروں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کبھی کسی ہندوستانی کو پیچھے نہیں چھوڑے گی۔ ہماری حکومت اور وزیر اعظم ان کی حفاظت اور انہیں بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزارت خارجہ کی ٹیم اور ایئر انڈیا کی اس پرواز کے عملے کے شکر گزار ہیں ۔جنہوں نے یہ ممکن بنایا، ہمارے بچوں کو محفوظ اور صحت مند گھر واپس لائے اور اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچایا۔
وطن واپس آنے والے ہندوستانیوں نے کیا کہا؟
آپریشن اجے کے تحت اسرائیل سے بھارت لائے گئے منوج کمار نے بتایا کہ میں وہاں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو کے طور پر کام کر رہا تھا۔میری بیوی اور 4 سالہ بیٹی بھی میرے ساتھ ہیں۔ میں تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانہ کا ان کے عظیم تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کا بحفاظت ہندوستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسرائیلی حکومت بھی دن رات کام کر رہی ہے۔
آپریشن اجے کے تحت اسرائیل سے بھارت آنے والی خاتون نے بتایا کہ میرا بیٹا صرف 5 ماہ کا ہے۔ہم جس جگہ پر تھے وہ محفوظ تھی۔ لیکن مستقبل کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور اپنے بیٹے کی خاطر ہم نے بھارت آنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی رات جب ہم سو رہے تھے کہ سائرن بجنے لگا۔ہم پچھلے 2 سال سے وہاں تھے۔ہم نے ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ ہم محفوظ مقام پر رہے ۔ ہم 2 گھنٹے پناہ گاہ میں رہے۔ ہم اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔میں حکومت ہند اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…