قومی

Man opens fire inside Sealdah-Rajdhani Express: سیالدہ راجدھانی ایکسپریس میں شخص نے ریوالور سے کردی فائرنگ، جانیں پھرکیا ہوا؟

Man opens fire inside Sealdah-Rajdhani Express:  جمعرات کو سیالدہ راجدھانی ایکسپریس کے اندر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے بعد اسے گرفتار کر کے ٹرین سے اتار دیا گیا۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا یہ شخص نشے میں تھا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص فوج کا سابق فوجی ہے اورسکھ رجمنٹ کا سپاہی رہ چکا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دھنباد میں ایک سیکورٹی کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔ ملزم کی شناخت ہرویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم ہرویندر سنگھ دھنباد سے ٹرین کی B-8 بوگی میں سوار ہوا تھا۔

نئی دہلی  کا کرنا تھا سفر

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہرویندر سنگھ کو نئی دہلی جانا تھا۔نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے وہ ہاوڑہ راجدھانی کے بجائے سیالدہ راجدھانی میں سوار ہو گئے۔ سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ B-8 بوگی کے ٹوائلٹ کے پاس کھڑا ہو گیا۔ سفر کے دوران ہرویندر کے پاس لائسنس والی  ریوالور بھی تھی۔ شبہ ہے کہ اس دوران وہ لڑکھڑا کر گرا اور گولی چلی یا پھر کسی وجہ سے اس کا ریوالور ٹرین کے فرش پر گرا، جس کی وجہ سے گولی چل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے محاصرے کے بعد بجلی کی بندش کے درمیان غزہ کے اسپتالوں میں بحران، اپنے پیاروں کی جان نہیں بچا پا رہے ہیں فلسطینی

فی الحال پولیس فائرنگ کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور وہ ریلوے پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم ہرویندر کو رات دیر گئے طبی علاج کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس کو میڈیکل کے بعد اسے دھنباد لایا جائے گا۔ اس کے خلاف دھنباد کے ریلوے اسٹیشن میں ہی آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس معاملے پر ہرویندر کا کہنا ہے کہ گولی جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے چلائی گئی۔ وہ 2019 میں فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago