بین الاقوامی

Israel Palestine War: ہم اسرائیلی زمینی حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا: حماس

Israel Palestine War: حماس کے عسکری ونگ نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی زمینی حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم دفاعی پہلوؤں پر اپنی تیاریوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ زمین کے ذریعے دشمن کی کارروائی ہمیں نئے آپشنز کی طرف بڑھنے پر مجبور کرے گی۔ جس کی وجہ سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 1537 افراد ہلاک اور 6612 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے اندر حماس کے 1500 سے زائد جنگجو بھی مارے جا چکے ہیں۔ اگر ہم مغربی کنارے کی بات کریں تو وہاں اب تک 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جب کہ 600 افراد زخمی ہیں۔ ایسا ہی کچھ لبنان میں بھی ہوا جہاں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حماس کے حملے سے اسرائیل میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 1300 کے قریب ہے ۔جب کہ 3418 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ-لبنان میں استعمال ہونے والا سفید فاسفورس

ہیومن رائٹس واچ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں فوجی کارروائیوں کے دوران سفید فاسفورس کا استعمال کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ میں اب تک 4.23 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا، غزہ کا صحت کا نظام تباہ ہو گیا ہے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ ٹوٹنے کے دہانے پر ہے۔ غزہ میں انسانی تباہی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملے سے غزہ کے اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

4.23 لاکھ فلسطینی بے گھر: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان  اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے 4.23 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 92 اسکولوں میں تقریباً 2.18 لاکھ افراد نے پناہ لی ہے۔

اسرائیل حماس جنگ پر اے آئی ایم پی ایل بی نے کیا کہا؟

اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ یہ جنگ اسرائیل کے مظالم کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل مظلوموں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ اسرائیل کو مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago