قومی

UP News: اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کرنے والوں کی خیر نہیں،ہوگی سخت کارروائی – سی ایم یوگی نے دیا حکم

UP News: یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتانوں کے ساتھ اپنی میٹنگ میں اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں ہسٹیریا پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے پولس انتظامیہ کو نوراتری، درگا پوجا، وجے دشمی، دسہرہ، دیوالی اور چھٹھ وغیرہ جیسے تہواروں پر چوکنا رہنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے محکمہ ریونیو کے افسران پر پری یوارک تقسیم، وراثت، منتقلی، پیمائش وغیرہ جیسے محصولات کے معاملات کو طے کرنے میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سفارش پر پوسٹ کرنا کسی کے کیریئر سے کھیلنے کے مترادف ہے

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کل جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹس،پولیس کپتانوں سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں تعیناتی عوام کی خدمت کا بہترین موقع ہے۔ یہاں ہر پوسٹنگ میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر کسی کی فیلڈ پوسٹنگ سفارش یا کسی کے دباؤ پر کہیں کی گئی ہے تو ایسا کرنا متعلقہ افسر کے کیریئر سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایسے تمام معاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کرنے والوں کی خیر نہیں

اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر پولیس افسران کو الرٹ کرتے ہوئے، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تمام پولیس کپتانوں کو اپنے علاقے کے مذہبی رہنماؤں سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہیے۔ اس معاملے میں حکومت ہند کے خیالات کے خلاف کوئی بھی سرگرمی قبول نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا ہو یا کوئی مذہبی مقام، کہیں سے بھی کوئی بیان جاری نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے۔

عام آدمی کو اس کی  سیکیورٹی کا یقین دلانا 

آنے والے دنوں میں شارد، نوراتری، وجے دشمی، درگا پوجا، دسہرہ، دیپاولی، چھٹھ وغیرہ جیسے تہواروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، سی ایم نے میٹنگ میں تمام  سیکیورٹی کے سخت  انتظامات کرنے کی ہدایات دیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیٹ کانسٹیبل سے لے انچارج سمیت سبھی اور پولیس کیپٹن افسران سڑک پر اتریں  گے۔ تہوار کے دنوں میں، کچھ بدتمیز عناصر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسے میں پولیس کو ہمیشہ چوکنا رہنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کو اپنی یقینی سیکیورٹی کا یقین دلانا ہو گا۔ گزشتہ برسوں میں مذہبی مقامات پر نصب غیر ضروری لاؤڈ سپیکر ہٹا دئے گئے تھے ۔تاہم بعض علاقوں سے ان کی دوبارہ لگائے جانے  کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

17 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago