Indian High Commission in London: برطانیہ کی راجدھانی لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہوئے احتجاج معاملے کی جانچ اب مرکزی جانچ ایجنسی این آئی اے کرے گی۔ دراصل، احتجاج معاملے میں پاکستانی اور خالصتانی حامیوں سے متعلق سازش کے اِن پُٹس ملے ہیں، جس کے بعد این آئی اے نے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ درج معاملے کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مرکزی وزارت داخلہ سے این آئی اے کو معاملہ درج کرنے کا گرین سگنل (ہری جھنڈی) ملا ہے۔ حالانکہ این آئی اے کی طرف سے ابھی تک اس معاملے میں آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دراصل، 19 مارچ کو لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا۔ اس دوران ترنگے کی توہین بھی ہوتا ہوا نظرآیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد وزارت داخلہ کے حکم پر دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے خالصتانی اور ان کے حامیوں کے خلاف 24 مارچ کو مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ معاملہ ہندوستانی تعزیرات ہند (آئی پی سی)، یواے پی اے اور پی ڈی پی پی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔
این آئی اے ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سمیت خالصتانی دہشت گردوں کا رول دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے معاملے میں جانچ کو ہری جھنڈی ملی ہے۔
لندن میں ہنوستانی شہریوں نے دیا تھا اس طرح جواب
لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہوئے اس حادثہ سے متعلق برطانیہ میں ہندوستانی شہریوں میں ناراضگی بھی دیکھنے کو مل یتھی۔ بڑی تعداد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے تھے اور ترنگا لہرا کر اتحاد کا احساس دلایا تھا۔ ان ہندوستانیوں میں سکھ لوگ بھی شامل تھے۔ سبھی نے “بھارت ماتا کی جے” اور “جے ہند” کے نعرے لگائے تھے۔ خالصتانیوں کی حرکت کی مخالفت کرنے والے ان ہندوستانی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ لوگ امن کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب وہ ہمارا اتحاد دیکھیں۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…