قومی

NIA Raid: ہتھیاروں کی اسمگلنگ کیس میں بہار سمیت چار ریاستوں میں این آئی اے کی چھاپے ماری،315رائفل سمیت متعدد ہتھیار برآمد

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے متعلق ایک معاملے میں بہار، ناگالینڈ، ہریانہ اور جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ان چار ریاستوں میں کل 17 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں بہار میں 12، ناگالینڈ میں 3، ہریانہ میں 1 اور جموں و کشمیر میں 1 مقام شامل ہے۔ یہ چھاپے ان ملزمان سے منسلک 15 مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر مارے گئے جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے اور جن کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جاچکی ہے۔

چھاپے کے دوران این آئی اے نے 315 رائفلیں، 11 زندہ کارتوس، 3 خالی کارتوس، موبائل فون، پین ڈرائیو، میموری کارڈ اور کئی ڈیجیٹل آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلحہ بنانے میں استعمال ہونے والا سامان بھی ملا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے ایک کار اور تقریباً 14 لاکھ روپے کی نقدی بھی ضبط کی۔ یہ معاملہ ناگالینڈ اور شمال مشرقی ریاستوں سے ممنوعہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے متعلق ہے۔ بہار کو ان ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے ٹرانزٹ روٹ اور منزل دونوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ اس معاملے میں این آئی اے کی جانچ ابھی بھی جاری ہے۔ بہار میں یہ چھاپہ مظفر پور ضلع کے فاکولی تھانے سے منسلک ہے۔ بہار پولیس نے یہ کیس 7 مئی 2024 کو درج کیا تھا اور 5 اگست کو این آئی اے نے اس کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی۔

این آئی اے کی  اسپیشل ٹاسک فورس  نے  مظفر پور پولیس سے دو افراد وکاس کمار اور ستیم کمار کو غیر قانونی طور پر خریدی گئی اے کے 47 کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ ملزم وکاس نے بہار کے گوپال گنج کے احمد انصاری نامی شخص سے اے کے 47 خریدی تھی۔ اس کے بعد اس نے ہتھیار محفوظ رکھنے کے لیے مظفر پور کے دیومنی رائے کو دے دیا۔ پوچھ گچھ کے بعد ملزم دیومنی پولیس کو اس جگہ لے گیا جہاں اس نے ایک اے کے 47 اور گولہ بارود کے پانچ راؤنڈ چھپائے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

BCCI Guidelines: روہت شرما نے بی سی سی آئی کے قواعد پراٹھائے سوال، اجیت اگرکر نے کہا- یہ کوئی اسکول نہیں…

روہت شرما سے بی سی سی آئی کی نئی پالیسی کے بارے میں سوال پوچھا…

15 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: انتخابی مہم کے دوران اروند کیجریوال پر حملہ، عام آدمی پارٹی  نے بی جے پی کے حامیوں پر لگایا الزام

عام آدمی پارٹی نے اس حملے کو 'سیاسی سازش' قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے…

43 minutes ago

India’s Seafood Exports Surpass Rs 60,000 Crore In FY25: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی سمندری غذا کی برآمدات 60,000 کروڑ روپے سے تجاوز

حکومت کے مطابق اضافی چھوٹ جھینگا اور مچھلی کی خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Patna Visit: پٹنہ میں راہل گاندھی نے کہا-مہاتما گاندھی امبیڈکر کے نظریے کو ہندوستان کے ہر ادارے سے مٹا رہے ہیں موہن بھاگوت

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہفتہ (18…

2 hours ago

PM Internship Scheme: پی ایم انٹرنشپ اسکیم: حمایت میں 81فیصد ہندوستانی صنعت

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ 76 فیصد سے زیادہ کمپنیاں…

2 hours ago

Israel Hamas War Ceasefire: جماعت اسلامی ہند نے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا

سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ عرب سرزمین سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا کا…

2 hours ago