قومی

NIA files 1st Charge Sheet in PFI Funding Case: پی ایف آئی فنڈنگ کے معاملے میں این آئی اے نے پہلی چارج شیٹ داخل، عائد کیا سنگین الزام

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ممنوعہ تنظیم پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) معاملے میں پہلی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ راجستھان میں پی ایف آئی کی سرگرمیوں اورایجنڈے سے متعلق معاملے کی جانچ کے اہم حصے کو پورا کرنے پرقومی تفتیشی ایجنسی نے 2 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ معاملہ ستمبر2022 میں اس مجرمانہ سازش کی جانچ کے لئے درج کیا گیا تھا، جسے پی ایف آئی لیڈران/کیڈروں کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کو ہتھیاروں کی ٹریننگ کے ذریعہ ہندوستان میں مختلف طبقات کے درمیان نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تفتیشی ایجنسیوں کا الزام ہے کہ پی ایف آئی کا مقصد ہتھیاراوردھماکہ خیزمواد کے ذریعہ 2047 تک ہندوستان میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے مقصد کے ساتھ دہشت گردی اور تشدد کے فرائض کوانجام دینے کے لئے رقم جمع کی تھی۔

چارج شیٹ کے مطابق، کوٹہ کے محمد آصف اورراجستھان کے باراں کے صادق صراف پرآئی پی سی کی دفعہ 120 بی، 153 اے اور یوپی (پی) ایکٹ 1967 کی دفعہ 13, 17, 18, 1 اے اور 18 بی کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہیں ٹریننگ دی گئی ہے۔ پی ایف آئی کے اراکین جوپُرتشدد کاموں کوانجام دینے کے لئے پی ایف آئی کے لئے مؤثرمسلم نوجوانوں کی بھرتی اورشدت پسندی میں شامل تھے۔ وہ ہتھیاروں اوردھماکہ خیزاشیا سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ کیمپ منعقد کرنے، پی ایف آئی کیڈروں کو ہتھیاراٹھانے کے لئے اکسانے اورپُرتشدد سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے رقم جمع کرنے میں بھی شامل پائے گئے۔ وہ ہندوستان میں مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو سرگرم طور پربڑھاوا دینے اورملک میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے نوجوانوں کوپُرتشدد طریقے سے سہارا لینے کے لئے اکساتے ہوئے پائے گئے۔

 چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم اشخاص نے بھولے بھالے مسلم نوجوانوں کواعتماد میں لے کرشدت پسند بنا دیا کہ ہندوستان میں اسلام خطرے میں ہے اور اس لئے پی ایف آئی کیڈروں اور برادریوں کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ 2047 تک اسلام کی حفاظت کرنے اورہندوستان میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے ہتھیاروں کے استعمال میں خود کوٹریننگ دیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم شخص ہتھیاروں کی خرید کے لئے زکاۃ کے نام پررقم جمع کررہے تھے اورپی ایف آئی کیڈروں کے لئے ہتھیاراوردھماکہ خیزمواد کی ٹریننگ دینے کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کر رہے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

16 mins ago