قومی

NFI beautifies Delhi Chandrashekhar Azad park: خوبصورت اور روایتی فن سے آراستہ چندرشیکھر آزاد پارک کی دیواریں، 60 مقامات پر ایسی دلکش مصوری کی جائے گی

دہلی کے مشرقی شاہدرہ کے علاقے روہتاش نگر میں واقع چندرشیکھر آزاد پارک میں نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ (این ایف ایل) کی سی ایس آر پہل کے تحت دیواروں پر دلکش پینٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ فنکاروں کی ٹیم پارک کی دیواروں کو جاندار رنگوں سے سجا رہی ہے، جن میں روایتی بھارتی فن کے انداز میں خواتین کی تصاویر، پھول پتے اور ثقافتی علامتیں نقش کی جارہی ہیں۔

لوگوں کی توجہ کا مرکز

ایک دیوار پر سرخ اور نارنجی رنگوں میں کمل پکڑے ایک خاتون کی بڑی پینٹنگ بنائی گئی ہے، جبکہ دوسری جگہ پیلی دیوار پر رنگ برنگے پھولوں کا ڈیزائن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ این ایف ایل کے تعاون سے یہ منصوبہ شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحولیات کے بارے میں بیداری بڑھانے کا حصہ ہے۔ پارک میں موجود چھوٹی عمارتیں بھی اب اس فنکارانہ عمل کا حصہ بن چکی ہیں۔

خوبصورتی میں اور مثبت توانائی

افسران کے مطابق شاہدرہ نارتھ زون میں آنے والے وقت میں 60 مقامات پر اسی طرح کی پینٹنگ کا کام کیا جائے گا۔ اس سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور لوگوں میں مثبت توانائی پیدا ہوگی۔ مقامی رہائشیوں نے اس اقدام کی خوب تعریف کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

39 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago