قومی

PM Modi in surat rally: سورت کے جلسہ عام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بہار کے انتخاب نے ذات پات کی سیاست کے زہر کو پوری طرح کیا رد

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے سورت میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بہار میں تاریخی جیت ہوئی ہے اور اگر ہم سورت سے آگے نکل جائیں اور بہاری بھائیوں سے ملے بغیر چلے جائیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ سفر ادھورا رہ گیا ہے۔ اس لیے گجرات میں رہنے والے اور خاص طور پر سورت میں رہنے والے میرے بہاری بھائیوں کا حق بنتا ہے اور میری ذمہ داری بھی ہے کہ آپ لوگوں کے درمیان آکر اس فتح کے جشن کے چند لمحوں کا میں بھی حصہ بنوں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج بہار میں ترقی کی بھوک ہر جگہ دکھائی دے رہی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ کووڈ کے دوران ملک بھر کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ اس وقت مجھے بہار کے لوگوں سے گفتگو کرنے کا موقع ملا، اور ان میں سے کئی لوگوں نے اس مشکل وقت کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کیا۔ یہی بہار کے لوگوں کی اصل طاقت ہے۔ آپ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں، آپ کو بہار کی صلاحیت ہمیشہ جگمگاتی ہوئی نظر آئے گی۔

بہار کی طاقت کو تسلیم کرنا ہمارے لیے قابلِ فخر

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ بھی جانتے ہیں اور بہار کے لوگ بھی جانتے ہیں کہ ہم وہ پارٹی ہیں جب آپ نے ہمیں گجرات میں وزیراعلیٰ کے طور پر خدمت کا موقع دیا، تب بھی ہمارا ایک ہی منتر تھا کہ بھارت کی ترقی کے لیے گجرات کی ترقی۔ ہماری بنیادی فکر ہمیشہ رہی ہے کہ ملک سب سے پہلے۔ یہی منتر ہمارے لیے ہندوستان کا ہر گوشہ، ہر ریاست، ہر زبان بولنے والا شہری ہے۔ یہ ہمارے لیے قابلِ احترام اور قابلِ فخر ہیں۔ اس لیے بہار کی عظمت کا اعتراف کرنا اور بہار کی قوت کو تسلیم کرنا ہمارے لیے بہت ہی فطری بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں این ڈی اے اتحاد کامیاب ہوا ہے اور مخالف اتحاد کو شکست ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان دس فیصد ووٹوں کا فرق ہے، جو بہت بڑی بات ہے۔ عام ووٹر نے یکطرفہ ووٹ دیا ہے اور یہ بہار کی ترقی کے لیے عوام کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔

ضمانت پر چھوٹے ہوئے لیڈر نفرت کی سیاست کرتے رہے

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے یہ ضمانت پر چھوٹے ہوئے لیڈر بہار میں گھوم پھر کر ذات پات کی سیاست کا راگ الاپتے رہے۔ انہوں نے برادری کی بنیاد پر نفرت کا زہر پھیلانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن اس انتخاب میں بہار کی عوام نے اس زہر کو پوری طرح مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بہار پوری دنیا میں روشن ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں، بہار کی صلاحیت آپ کو نظر آئے گی۔ اب بہار ترقی کی نئی بلندیوں کو پانے کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس انتخاب میں اس جذبے کی جھلک واضح طور پر دکھائی دی ہے۔ خواتین اور نوجوانوں نے ایسا بہترین امتزاج بنا دیا ہے، جس نے آنے والے دہائیوں کی سیاست کی بنیاد مضبوط کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

22 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

1 hour ago