قومی

New Parliament Building Inauguration: کانگریس سمیت 19 سیاسی پارٹیاں نئی پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا کریں گی بائیکاٹ، بتائی یہ بڑی وجہ

Opposition Boycott New Parliament Building Inauguration: کانگریس سمیت 19 سیاسی جماعتوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان سبھی نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کی روح کو پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ ہمیں اس عمارت کی کوئی قیمت نظرنہیں آتی۔ اسی لئے ہم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس آمروزیراعظم اوراس کی حکومت کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

اس میں پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کو اہم مواقع بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور آمرانہ طریقے سے نئی پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کی گئی۔ اس کے باوجود ہم اس اہم مواقع پراپنے اختلافات کو دورکرنے کے لئے تیارتھے، لیکن جس طرح سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پوری طرح سے درکنار کرتے ہوئے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح وزیراعظم مودی سے کرانے کا فیصلہ لیا گیا، وہ صدرجمہوریہ کی نہ صرف توہین ہے، بلکہ جمہوریت پر راست حملہ ہے۔

صدر جمہوریہ کو بتایا پارلیمنٹ کا اٹوٹ حصہ

آئین کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نہ صرف ہندوستان میں ریاست کا سربراہ ہوتا ہے، بلکہ پارلیمنٹ کا ایک اٹوٹ حصہ بھی ہوتا ہے۔ وہ پارلیمنٹ کا سیشن بلاتے ہیں اور خطاب کرتے ہیں۔ مختصر یہ کہ صدر جمہوریہ کے بغیر پارلیمنٹ کام نہیں کرسکتا ہے۔ پھر بھی وزیراعظم نے ان کے بغیر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔، یہ غیرمہذب فعل صدرجمہوریہ کے اعلیٰ عہدے کی توہین ہے اورآئین کی روح کے منافی ہے۔

ان پارٹیوں نے کیا بائیکاٹ

انڈین نیشنل کانگریس، ڈی ایم کے، عام آدمی پارٹی، شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے)، سماجوادی پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کیرلا کانگریس (مانی)، ودوتھلائی چروتھگل کچی، راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی)، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، جنتا دل (یونائیٹیڈ) (جے ڈی یو)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) (سی پی آئی ایم)، راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی)، انڈین یونین مسلم لیگ، نیشنل کانفرنس (این سی)، ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی، ماروملارتھی دراوڑمنیترا کڑگم (ایم ڈی ایم کے) وغیرہ نے بائیکاٹ کیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

5 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago