نئی دہلی : مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ریاست کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔بی جے پی کے ریاستی صدر شیامک سرکار نے کہا کہ پارٹی بنگال کے عوام، خاص طور پر مہاجر مزدوروں کی شکر گزار ہے جنہوں نے انہیں بھرپور حمایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مقصد صرف حکومت بدلنا نہیں بلکہ ریاست کا کھویا ہوا وقار واپس لانا تھا۔ ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ انتخابی وعدوں کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9 مئی کو عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹائگور کی سالگرہ کے موقع پر حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔
دوسری جانب سویندو ادھیکاری نے بھوانی پور سیٹ جیتنے کے بعد کہا کہ ممتا بنرجی کو شکست دینا بے حد ضروری تھا۔ ان کے مطابق یہ بنرجی کی سیاست کے خاتمے کا اشارہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں مختلف طبقات کی حمایت حاصل ہوئی، جس کے باعث وہ واضح فرق سے کامیاب ہوئے۔ادھر ٹی ایم سی کی لیڈرمہوا موترانے انتخابی شکست کے باوجود کہا کہ پارٹی عوام کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹی ایم سی آئندہ بھی سیکولر اقدار اور آئینی اصولوں پر کاربند رہے گی اور اکثریتی سیاست کے بجائے جمہوری قدروں کو ترجیح دے گی۔
اسی معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندی نے کہا کہ بنگال اور آسام کے نتائج بھارتی جمہوریت کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو ذاتی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے مفاد میں سوچنا چاہیے۔سیاسی ماہرین کے مطابق بنگال میں اقتدار کی تبدیلی نہ صرف ریاستی سیاست بلکہ قومی سطح پر بھی بڑے اثرات مرتب کرے گی۔ اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ بی جے پی کسے وزیر اعلیٰ منتخب کرتی ہے اور نئی حکومت کس طرح اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…
سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…
پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ کناٹ پلیس میں بڑی تعداد میں دکانیں، شوروم،…
بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…