بھارت ایکسپریس۔
Jairam Ramesh On PM Modi: کانگریس نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی (این ایم ایم ایل) کا نام بدلنے سے متعلق مودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس لیڈرجے رام رمیش نے کہا کہ عمارتوں کا نام بدلنے سے وراثت نہیں مٹ جاتی۔ دراصل، تین مورتی بھون کے احاطے میں بنے نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کا نام بدل کر پی ایم میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کردیا گیا ہے۔ وزارت ثقافت نے جمعہ کے روز کہا کہ این ایم ایم ایل کی ایک خصوصی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت سوسائٹی کے وائس چیئرمین راجناتھ سنگھ نے کی۔ ؎
تکبر اورانتقام کا دوسرا نام ہے مودی: جے رام رمیش
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ تکبر اور انتقام کا دوسرا نام مودی ہے۔ 59 سالوں سے زیادہ وقت سے نہرومیموریل میوزیم اورلائبریری ریکارڈ وں کا خزانہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی وراثت کو مسخ کرنے، بے حرمتی کرنے اورتباہ کرنے کے لئے کیا نہیں کریں گے؟ ایک چھوٹا، چھوٹا آدمی اپنی عدم تحفظ سے دبا ہوا ساختہ عالمی گرو ہے۔
بی جے پی نے کیا جوابی حملہ
کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے بیان پر بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، کتنے کانگریس کے لیڈران اور کارکنان نے نہرومیوزیم دیکھا ہے۔ ہم نے پوری لائبریری کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کے تئیں آپ کے دل میں تلخی ہوسکتی ہے۔ مودی کی مخالفت کرنے کے چکرمیں آپ یہی بھول جاتے ہیں کہ آپ اپنے لیڈر کی ہی مخالفت کرنے لگ جاتے ہیں۔
جواہرلال نہرو کی یاد میں بنایا گیا تھا میوزیم
نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری کا قیام جواہر لال نہرو کی یاد میں کیا گیا تھا۔ یہ اداکارہ ہندوستانی حکومت کے وزارت ثقافت کے ماتحت ہے۔ یہ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ، عالیشان تین مورتی بھون میں واقع ہے۔ یہ چار حصوں میں منقسم ہے۔ ایک میموریل میوزیم، جدید ہندوستانی لائبریری، عصری مطالعات کا ایک مرکز اورنہرو پلانیٹیریم۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…