بھارت ایکسپریس۔
ODI World Cup 2023 Qualifiers: فینس بے صبری سے 2023 ونڈے عالمی کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ کرکٹ کے اس بڑے میلے کا آغاز ہونے میں اب زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں۔ کل یعنی 18 جون سے 2023 ونڈے عالمی کپ کے کوالیفائر میچ کھیلے جائیں گے۔ یہاں جانئے کوالیفائر راونڈ سے متعلق خاص باتیں۔
ہندوستان کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ نے 2023 عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ اب باقی دو پوزیشن کے لئے 10 دعویدار ہیں۔ انہیں 10 ٹیموں کے درمیان 18 جون سے 09 جولائی کے درمیان کوالیفائر راؤنڈ کھیلا جائے گا۔
10 ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے 34 میچ
آئی سی سی 2023 کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر میں کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ دراصل، ونڈے عالمی کپ کے اہم ٹورنا منٹ کے لئے 8 ٹیموں نے سیدھے طور پر کوالیفائی کیا تھا۔ اب باقی دو پوزیشن کے لئے کوالیفائر راؤنڈ میں 10 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس میں زمبابوے، ویسٹ انڈیز، نیدرلینڈ، سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، امریکہ اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈ، نیپال اور امریکہ کو رکھا گیا ہے۔ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو رکھا گیا ہے۔
کیا ہے کوالیفائنگ راؤنڈ کا فارمیٹ
سب سے پہلے دونوں گروپ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں موجودہ باقی ٹیموں سے ایک ایک مقابلہ کھیلیں گی۔ گروپ اسٹیج میں 27 جون تک، کل 20 میچ ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں گروپ کی ٹاپ-3 ٹیمیں مل کر سپر-6 میں جگہ بنائیں گی۔ سپر-6 کے مقابلوں کی شروعات 29 جون سے ہوگی۔ سپر-6 کے مرحلے میں سبھی ٹیمیں ان ٹیموں کے خلاف میچ کھیلیں گی، جن کے خلا انہوں نے گروپ اسٹیج میں نہیں کھیلا تھا۔ یہاں سے ٹیمیں فائنل کے لئے لڑائی لڑیں گی۔ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ دونوں ٹیمیں عالمی کپ میں 9واں اور 10واں مقام حاصل کریں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…