بھارت ایکسپریس۔
Nepal President Hospitalized: نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو ہفتہ کے روز (17 جون) کی صبح سینے میں درد کی شکایت کے بعد تری بھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہاسپٹل کے منموہن کارڈیو تھوریسک ویسکولر اینڈ ٹرانسپلانٹ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
نیپال کے صدر کے سکریٹری چرنجیبی افسر نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ صدررام چندر پوڈیل کی ہیلتھ کنڈیشن نارمل ہے۔ نیپال کے سرکاری افسران نے کہا کہ اس سال اپریل میں پوڈیل کو سینے اور پیٹ میں درد کی پریشانی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کا علاج کرنے کے لئے دہلی لے جایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 78 سالہ پوڈیل نے اپریل کے مہینے میں ہی سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو کے تری بھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہاسپٹل (ٹی یوٹی ایچ) میں پانچ دن بتائے تھے۔
اس ہفتے دوسری بار اسپتال میں داخل
نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو منگل (13 جون) کو بھی سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کٹھمنڈو پوسٹ اخبارنے صدردفتر کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پوڈیل کو صبح 11 بجے بانس باڑی واقع شاہد گنگا لال نیشنل ہارٹ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ اخبار نے پوڈیل کے پرسنل ڈاکٹر نیرج بام کے حوالے سے کہا، صدر کو کچھ بھی سنگین نہیں ہوا ہے۔ وہ مستقل جانچ کے لئے اسپتال گئے ہیں۔
ایمس میں ہوا تھا کامیاب علاج
نیپالی صدر کا رام چندر پوڈیل کو اپریل کی شروعات میں پیٹ میں درد اور سانس لینے میں تکلیف ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں مہاراج گنج واقع تری بھون یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال میں دو بار داخل کرایا گیا تھا۔ وہیں ہندوستان کے نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں سینے سے متعلق بیماری کا کامیاب علاج ہوا تھا، جس کے بعد ان کی صحت میں سدھارآگیا اور نیپال لوٹ گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…