بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کے روزہنگامہ کے ساتھ شروع ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر نے قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (نیٹ امتحان) تنازعہ سے متعلق ایوان میں ہنگامہ کیا اور اس پر جلد بحث کا مطالبہ کیا۔ اس درمیان، اپوزیشن لیڈر اورکانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ان کا مائیکرو فون بند ہوگیا ہے اورانہوں نے اسپیکر سے اسے چالو کرنے کو کہا، جس پراسپیکر نے فوراً جواب دیا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اور اسپیکر کےدرمیان تلخ نوک جھونک والا وائرل ویڈیو کانگریس نے ایکس (ٹوئٹر) پرشیئرکیا ہے۔ وہیں راہل گاندھی نے طلبا کے ساتھ اتحاد دکھانے کے لئے نیٹ موضوع پر ’قابل احترام‘ بحث کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسپیکراوم برلا نے انہیں ایوان کے ضوابط، پیمانے اور روایات پرعمل کرنے اور صدر جمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکر کی تجویز کے بعد اس پر بحث کرنے کا مطالبہ کرنے کا مشورہ دیا۔ حالانکہ راہل گاندھی اوراپوزیشن نے مطالبہ جاری رکھا اورکہا کہ ہم اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے ہندوستان کے طلبا کو ایک مشترکہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہم اسے ایک اہم موضوع مانتے ہیں۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ طلبا کی عزت افزائی کے لئے ہمیں آج نیٹ پر بحث کرنی چاہئے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں نیٹ امتحان اور موجودہ پیپرلیک موضوع پرحکومت کے ساتھ مثبت بحث کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہمیں آج پارلیمنٹ میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ ایک سنگین اور قابل تشویش موضوع ہے، جو پورے ہندوستان میں لاکھوں فیملی کو پریشان کررہا ہے۔ ہم وزیراعظم سے اس موضوع پر بحث کرنے اور طلبا کو وہ احترام دینے کی گزارش کرتے ہیں، جس کے وہ حقدار ہیں۔ تاہم راہل گاندھی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ ان کے پاس مائیکروفون کو بند کرنے کا کوئی بٹن نہیں ہے۔ پہلے بھی ایسا ہی انتظام تھا۔ مائکروفون کو بند کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
کانگریس کے ذریعہ ایکس پرایک ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس میں راہل گاندھی لوک سبھا اسپیکر سے مائیک چالو کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے دعویٰ کیا کہ لاکھوں طلبا کے تاریک مستقبل کے باوجود اپوزیشن اور طلبا کی آوازکو دبانے کی سازش کی جارہی ہے۔ کانگریس نے پوسٹ میں کہا کہ جہاں نریندرمودی نیٹ پرخاموش ہیں، راہل گاندھی ایوان میں نوجوانوں کے مسائل کی وکالت کررہے ہیں۔ تاہم اتنے سنگین مسئلے پر پارلیمنٹ میں مائیک بند کرکے نوجوانوں کی آوازکو دبانے کی سازش کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…