نیٹ-یوجی پیپرمعاملے میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اس میں پیپرلیک پرجواب دیا ہے۔ این ٹی اے نے کہا ہے کہ سبھی ریاستوں میں پیپرلیک نہیں ہوا ہے۔ پورے امتحان کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے۔ یہ جامع نہیں ہے۔ امتحان کا وقارمتاثرنہیں ہوا۔ سی بی آئی اورمرکزی حکومت شام 7 بجے اس معاملے میں حلف نامہ بھی داخل کریں گے۔ اس کے علاوہ این ٹی اے ایک اضافی حلف نامہ بھی داخل کرے گا۔
سپریم کورٹ میں داخل اپنے حلف نامہ میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ سسٹیمیٹک فیلیئرنہیں ہوا ہے۔ گودھرا میں اوایم آرشیٹ کا کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکومت اوراین ٹی اے سے کہا تھا کہ ہم پیپرلیک کا فائدہ ہونے والوں کی تعداد جاننا چاہتے ہیں۔ یہ بھی بتائیں کہ ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔
پیپرتو لیک ہوا ہے
ملک کی سب سے بڑی عدالت نے سماعت کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ یہ بات تو واضح ہے کہ پیپرلیک ہوا ہے۔ حکومت یہ بتائے کہ پیپرلیک س فائدہ اٹھانے والے امیدواروں کی پہچان کیسے کرے گی۔ عدالت کے سوالوں پر ایس جی نے کہا تھا کہ ہم نے ہرممکن اقدامات کئے ہیں۔ جانچ چل رہی ہے۔ 6 ریاستوں میں ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔
سی بی آئی نے دو لوگوں کوگرفتارکیا
نیٹ-یوجی پیپرلیک معاملے میں سی بی آئی نے منگل کو ایک امیدوارسمیت دو لوگوں کوپٹنہ میں گرفتارکیا تھا۔ اس طرح سی بی آئی اب تک 11 لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب سی بی آئی نے اس معاملے میں کسی فائدہ اٹھانے والے امیدوارکو گرفتارکیا ہے۔ ملزم نالندہ کا رہنے والا ہے۔ پیپرلیک معاملے میں سی بی آئی نے اب تک بہارسے 8 اور گجرات کے لاتور اور گودھرا سے ایک ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہرہ دون سے بھی ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…