قومی

NEET Paper Leak Case 2024: نیٹ پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی کا شکنجہ، ہزاری باغ سے پرنسپل سمیت 10 لوگ حراست میں

نیٹ-2024 پیپرلیک معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم نے ہزاری باغ میں لمبی پوچھ گچھ کے بعد 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان 10 لوگوں میں اویسس اسکول کے پرنسپل احسان الحق کے ساتھ 9 مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان 9 افراد میں پانچ انویجیلیٹر، دو آبزرور، ایک سینٹرسپرنٹنڈنٹ اورایک ای رکشہ ڈرائیورشامل ہیں۔ یہ سبھی لوگ اس اسکول سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں نیت امتحان منعقد کیا گیا تھا۔

سی بی آئی کی ٹیم ان سبھی کوحراست میں لے کرچرہی گیسٹ ہاؤس میں گہرائی سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ سی بی آئی سوال نامہ تقسیم کرنے کا وقت، ڈیجیٹل لاک، پیپرکیسے بانٹے گئے، پیپرکی پیکنگ اور ٹرنک میں چھیڑ چھاڑ سے متعلق سوال کر رہی ہے اور پیپرلیک کے تار کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پرنسپل اور وائس پرنسپل کے فون ضبط

سی بی آئی ٹیم کے ساتھ ایف ایس ایل کی ٹیم بھی ہزاری باغ کے اویسس پبلک اسکول میں موجود ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم یہاں پیپرلیک کے تکنیکی پہلوکی بھی جانچ کر رہی ہے۔ سی بی آئی ایف ایس ایل کی ٹیم کو اپنے ساتھ اسکول لے کر پہنچی تھی۔ جانچ کو آگے بڑھانے کے لئے سی بی آئی نے ابھی تک یہاں سے 3 موبائل فون ضبط کئے ہیں۔ ان میں 2 فون پرنسپل احسان الحق کے ہیں اورایک فون وائس پرنسپل امتیاز عالم کا ہے۔ امتیازعالم نیٹ امتحان میں اسکول کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ بھی تھے۔

پرنسپل کی کال ڈیٹیل کی جانچ بھی شروع

سی بی آئی ٹیم میں جانچ کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے اویسس اسکول کے پرنسپل کے گھر سے لیپ ٹاپ کے علاوہ وائس پرنسپل کے لیپ ٹاپ کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ جانچ ٹیم پرنسپل کے گزشتہ تین ماہ کی کال ڈیٹیل بھی کھنگال رہی ہے۔

یوجی سی نیٹ پیپرلیک کا ہزاری باغ کنکشن

سی بی آئی کی ٹیم کو پرنسپل سمیت اسکول اسٹاف کے بیان سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یوجی سی نیٹ کا امتحان بھی اسی سینٹرمیں دیا گیا تھا۔ این ٹی اے کی فہرست اویسس پبلک اسکول میں ہوئے یوجی سی نیٹ امتحان کو بھی ظاہرکرتی ہے۔ سی بی آئی جانچ کر رہی ہے کہ کیا یوجی سی نیٹ کے پیپرلیک میں بھی ہزاری باغ کا کنکشن ہے؟

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago