بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کی سیاست سے پہلے تو ذرائع کے حوالے سے خبرآئی کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شرد پوارگروپ کا انضمام کانگریس میں ہوسکتا ہے، مگریہ جانکاری آنے کے کچھ ہی منٹ کے بعد این سی پی (شرد پوارگروپ) کی لیڈراورشرد پوارکی بیٹی سپریا سولے میڈیا کے سامنے آئیں اورایسی کسی بھی قیاس آرائیوں کوخارج کردیا۔ سپریا سولے نے اس طرح کی تمام قیاس آرائیوں سے انکارکردیا ہے۔ سپریا سولے نے بتایا کہ جوبھی خبریں چلائی جا رہی ہیں، وہ غلط ہیں اوراس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
این سی پی میں ٹوٹ کے بعد ملی ہوا
ذرائع کے حوالے سے پہلے یہ جانکاری آئی کہ این سی پی شرد پوارگروپ کا انضمام راجیہ سبھا الیکشن کے بعد ہوگا، مگراب ایسے کسی بھی امکان پرفی الحال کے لئے توفل اسٹاپ لگ گیا ہے۔ شرد پوار کی پارٹی این سی پی میں ہوئی ٹوٹ کے بعد سے انضمام سے متعلق قیاس آرائیوں کا بازارگرم تھا۔ اس کو تب ہوا اورملی جب الیکشن کمیشن نے اجیت پوارگروپ کی این سی پی کو ہی اصلی این سی پی تسلیم کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی این سی پی کا نام اورانتخابی نشان گھڑی اجیت پوارگروپ کو دے دیا تھا۔
این سی پی شرد پوار گروپ کے لیڈران نے کیا کہا؟
شرد پوار کی موجودگی میں پنے واقع ان کی رہائش گاہ پرشرد پوارگروپ کے اراکین اسمبلی اوراراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ شروع ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں ریاست کے موجودہ حالات اور راجیہ سبھا الیکشن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں شامل رکن پارلیمنٹ امول کولہے نے کہا کہ این سی پی شرد پوارگروپ کے کانگریس میں انضمام سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔ این سی پی لیڈرپرشانت جگتاپ اورانل دیشمکھ نے اس میٹنگ کے بعد کہا کہ این سی پی کے کانگریس میں انضمام کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ہم الگ انتخابی نشان کے ساتھ لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہم مہا وکاس اگھاڑی سے این سی پی کے طور پر لڑیں گے۔ این سی پی شرد پوارگروپ نے کہا ہے کہ ہمارا انتخابی نشان ابھی طے نہیں ہوا ہے، لیکن ہمارا کانگریس میں کوئی انضمام نہیں ہونے جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ پہنچے شرد پوار
الیکشن کمیشن کے فیصلے کو شرد پوارنے 13 فروری کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا۔ اس سے پہلے اجیت پوارنے سپریم کورٹ میں کیویئیٹ داخل کرکے کہا تھا کہ شرد پواراگر عرضی داخل کرتے ہیں تو ان کا بھی موقف سنا جائے۔ شرد پوارکے سامنے اب تنظیم کو متحد رکھنے اورلوک سبھا الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا چیلنج ہے۔ اس وقت شرد پوارکی این سی پی کانگریس اورادھو گروپ کی شیوسینا کے ساتھ اتحاد میں ہے۔ تینوں پارٹیوں کے درمیان مہاراشٹرمیں سیٹ شیئرنگ سے متعلق کئی دورکی میٹنگ ہوچکی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…