Rajya Sabha Election 2024: راجستھان سے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے سونیا گاندھی نے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود رہے۔سونیا گاندھی اس وقت یوپی کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے 2019 میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ رائے بریلی سیٹ کو گاندھی خاندان کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ، رائے بریلی سیٹ سے کانگریس لوک سبھا انتخابات کے لئے سونیا گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی کو میدان میں اتار سکتی ہے۔
کانگریس کی تجربہ کار رہنما سونیا گاندھی 1999 سے مسلسل لوک سبھا کی رکن ہیں۔ فی الحال اتر پردیش کے رائے بریلی لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وہ امیٹھی سے لوک سبھا کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں جائیں گی۔ اس سے پہلے سونیا گاندھی لوک سبھا کی رکن رہ چکی ہیں۔
سونیا گاندھی نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری لوک سبھا الیکشن ہوگا۔ کانگریس کرناٹک، تلنگانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنا 8 فروری سے شروع ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 فروری کو ہوگی، امیدوار 20 فروری تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر 27 فروری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اسی دن شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں- Farmers Protest: ‘کچھ مسائل پر کسانوں کے ساتھ ہوئی بات چیت’مرکزی وزیر ارجن منڈا نے مظاہرین سے کی اپیل
ان لیڈروں کی مدت کار بھی ہو رہی ہے ختم
مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کی مدت کار بھی اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ایوان بالا سے استعفیٰ دینے والے کیری لال مینا کی میعاد بھی اپریل میں ختم ہو جائے گی۔ بی جے پی نے راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے مدن راٹھوڑ اور چنی لال گراسیا کو پہلے ہی امیدوار قرار دے دیا ہے۔ راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی قیادت سے ریاست سے راجیہ سبھا کی نشست کے لیے سونیا گاندھی کو نامزد کرنے کی اپیل کی تھی۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنا 8 فروری سے شروع ہو گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…