قومی

Farmers Protest: ‘کچھ مسائل پر کسانوں کے ساتھ ہوئی بات چیت’مرکزی وزیر ارجن منڈا نے مظاہرین سے کی اپیل

Farmers Protest: مرکزی وزیر ارجن منڈا نے کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر سے بات کی ہے۔ اس بات چیت کے بعد انہوں نے کہا کہ کسانوں کے معاملے پر کچھ باتوں پر اتفاق ہوا ہے۔ ہم کچھ چیزوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کسان وفد ان پر بہت سے آپشن بھی دے سکتا ہے اور ہم بھی دے سکتے ہیں۔ ہم متبادل کی طرف آ کر ان چیزوں کا حل بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ ہم کسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

امبالہ میں شروع ہوا’دلی چلو’ مارچ

احتجاج کرنے والے کسانوں نے بدھ کی صبح ایک بار پھر ‘دہلی چلو’ مارچ شروع کر دیا ہے۔ کسانوں نے امبالا کے قریب شمبھو بارڈر پر جمع ہو کر مارچ کا آغاز کیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔

16 فروری کو بھارت بند کا اعلان

16 فروری کو بھارت بند کی کال کے درمیان بی کے یو (راجےوال) کے صدر بلبیر سنگھ راجیوال کی قیادت میں آج 37 کسان تنظیمیں جالندھر میں ایک میٹنگ کریں گی۔

‘پی ایم مودی کو کسانوں سے بات کرنی چاہیے’ – سرون سنگھ پنڈھر

پنجاب کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سکریٹری سرون سنگھ پندھیر نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ ایم ایس پی کی ضمانت دینے والا قانون اتنی جلدی نہیں بنایا جا سکتا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اس پر قانونی ضمانت دی جائے، تاکہ ہم اس ایم ایس پی سے کم فصل نہ بیچیں۔ اس لیے کمیٹی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم چاہیں گے کہ وزیر اعظم آگے بڑھیں اور کسانوں سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں- Rajya Sabha Election 2024: راجستھان سے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے سونیا گاندھی نے داخل کیا پرچہ نامزدگی

ہریانہ کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ پر بڑھا ئی گئی پابندی

ہریانہ حکومت نے کسانوں کی ‘دہلی چلو’ تحریک کے پیش نظر منگل کو سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور بلک میسجنگ سروسز پر معطلی کو 15 فروری تک دو دن بڑھا دیا۔ حکومت نے ایک حکم میں کہا کہ یہ پابندی امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں نافذ رہے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

8 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

9 hours ago