-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شرد پوار گروپ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نیا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کی مشہور تتاری شرد پوار گروپ کو انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصلی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) مانا تھا اوراین سی پی کا انتخابی نشان اسے الاٹ کردیا تھا۔ اس وجہ سے اب این سی پی شرد پوار گروپ کو نیا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلدازجلد انتخابی نشان جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرد پوارگروپ کی طرف سے تین متبادل دیئے گئے تھے۔ اسی متبادل کے مطابق، شرد پوارگروپ کو نیا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری شرد پوار گروپ نے دی ہے۔ اب آئندہ لوک سبھا الیکشن میں شرد پوارکی پارٹی کا نام، شرد چند پوار ہوگا اور’تتاری‘ نیا انتخابی نشان ہوگا۔ یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آئندہ لوک سبھا میں ’تتاری‘ نئی پارٹی بنانے میں کتنی کامیاب ہوتی ہے۔
شرد پوار کے این سی پی کے ذریعہ ایکس پر پوسٹ کیا گیا، ’’مہاراشٹرکی تاریخ میں دہلی کی راج گدی کے کان کھڑے کرنے والے چھترپتی شیوا جی مہاراج، پھولے، شاہو، امبیڈکر کے ترقی پسند نظریات رکھنے والا یہ ‘تتاری’ ایک بار پھر شرد چندرپوارصاحب کے ساتھ مل کر دہلی کے تخت کو ہلانے کا بگل بجانے کے لئے تیار ہے۔“
شردپوار کے ذریعہ بنائی گئی این سی پی گزشتہ سال جولائی میں اجیت پوار اور8 دیگراراکین اسمبلی کے ایکناتھ شندے حکومت میں شامل ہونے کے بعد منقسم ہوگئی تھی۔ بعد میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کی قیادت والے گروپ کو پارٹی کا نام اور ’گھڑی‘ انتخابی نشان دیا تھا۔ اس درمیان، شردپوار کی گزشتہ پارٹی کا انتخابی نشان گھڑی ملک کے ساتھ ساتھ گاوں تک پہنچ گئی ہے۔ اب شرد پوار کے سبھی لیڈران پرنئی پارٹی اورانتخابی نشان کو ووٹروں تک پہنچانے کی ذمہ داری ہوگی۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…