ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ شروع ہوچکی ہے۔ رات کے اندھیرے میں پاکستان نے ہندوستان کے متعدد شہروں میں سینکروں ڈروان اور میزائل کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہندوستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے اوراب ہندوستان کی طرف سے جوابی کارروائی جاری ہے۔
حملےسے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس یہ ہیں کہ ہندوستانی بحریہ نے کراچی پر زبردست حملہ کیا ہے۔ سب سے پہلے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا اور اس کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔ بحریہ نے اپنے حملے کو جاری رکھتے ہوئے مزید متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کراچی میں بڑے پیمانے پر دھماکہ کرکے تباہی مچادی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے بہاولپور ، کوئٹہ ،مظفرآباد میں بھی حملہ کیا گیا ہے،لاہور ،اسلام آباد اور سیالکوٹ میں بھی ہندوستان نے حملہ کیا ہے،پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ہے۔اس دوران ہندوستان کے دفاعی سسٹم نے پاکستان کے تین فائٹر جیٹ مار گرایا ہے۔ ایک پٹھان کوٹ میں فائٹر جیٹ گرایا گیا ہے جبکہ دوسرا جیسلمیر میں اور تیسرا اکھنور میں پاکستانی جیٹ مار گرایا گیا ہے۔
ادھرراجستھان کے لاٹھی میں ہندوستانی فوج نے پاکستان کے جدید J-17 فائٹر جیٹ کو مار گرایا ہے۔ جیٹ کے پائلٹ نے اس حملے کے دوران خود کو بچانے کی کوشش کی اور ایجکٹ کرکے خود کو پیراسوٹ کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کی تھی البتہ لاٹھی گاوں میں اس پائلٹ کو پکڑلیا گیا ہے۔ راجستھان کے لاٹھی گاوں میں چوری چھپے پائلٹ بھاگنے کی کوشش میں تھا لیکن اس پائلٹ کو اب پکڑ لیا گیا ہےیہ ایک بڑی کامیابی ہے۔یہ پائلٹ زندہ پکڑا جاچکا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…