قومی

Mahadev App Case: مہادیو ایپ گھوٹالہ: سورو بھ چندراکر کے انکشافات کے بعد سی بی آئی کی بڑی کارروائی، 6 ریاستوں کے 33 ٹھکانوں پر چھاپے

مہادیو آن لائن سٹے بازی ایپ معاملے میں اہم ملزم اور اس کے پروموٹر سورو بھ چندراکر کی گرفتاری کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ملک بھر میں کارروائی تیز کردی ہے۔ عمان سے ہندوستان لائے گئے چندراکر سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آنے والی اہم معلومات کی بنیاد پر سی بی آئی نے 6 ریاستوں کے 33 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے مارے ہیں۔اس بڑی کارروائی کے دوران دہلی، ممبئی، رائے پور، احمد آباد اور بھوپال سمیت کئی بڑے شہروں میں چلائے جا رہے آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے پینل بند کرائے گئے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مشتبہ الیکٹرانک آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

دہلی سے ممبئی اور رائے پور تک 33 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

سی بی آئی کی ٹیموں نے مہادیو ایپ کے خلاف درج دو الگ الگ ایف آئی آر کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے 6 ریاستوں کے مختلف شہروں میں چھاپہ ماری کی۔ اس کارروائی میں امرتسر، دہلی، ناگور، دھول پور، بھوپال، رائے پور، درگ، اندور، احمد آباد، وڈودرا، سورت، ممبئی اور ناگپور کے ٹھکانوں کو شامل کیا گیا۔چھاپہ ماری کے دوران تفتیشی ایجنسی کو کئی مقامات پر غیر قانونی طور پر آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے پینل چلائے جانے کا پتہ چلا۔ ان تمام پینلوں کو فوری طور پر سیل کرکے بند کرا دیا گیا ہے۔

بیرون ملک سے چلایا جاتا تھا مہادیو ایپ کا نیٹ ورک

سورو بھ چندراکر سے تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران مہادیو ایپ کے پورے نیٹ ورک سے متعلق کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ آن لائن سٹے بازی کے اس پورے نیٹ ورک کا مرکزی دفتر بیرون ملک سے چلایا جاتا تھا، جب کہ ہندوستان میں پینل آپریٹروں کا ایک مضبوط جال پھیلا ہوا تھا۔یہ پینل آپریٹرز صارفین کی آئی ڈی بنانے، عام لوگوں کے نام پر کھلوائے گئے یا کرائے پر لیے گئے بینک کھاتوں میں سٹے بازی کی بڑی رقم جمع کرانے اور پھر حوالہ کے ذریعے منافع کی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا کام کرتے تھے۔

سورو بھ چندراکر 19 نومبر تک عدالتی حراست میں

عمان سے ہندوستان لائے جانے کے بعد رائے پور کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے اہم ملزم سورو بھ چندراکر کو 8 دن کی پولیس حراست میں بھیجا تھا۔ اس دوران تفتیشی افسران نے اس سے پورے نیٹ ورک کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں۔ 12 نومبر کو پولیس ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے اسے 19 نومبر تک عدالتی حراست میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔اس کے ساتھ ہی سی بی آئی بیرون ملک روپوش دیگر ملزمین کی حوالگی اور اس غیر قانونی نیٹ ورک سے مبینہ طور پر جڑے سرکاری ملازمین کے کردار کی بھی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP Election 2027: اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027، سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت تیز، 17 نومبر کو اہم میٹنگ

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کے پیشِ نظر سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد…

58 minutes ago

Vietnam Accident: ویتنام میں فوجی تربیت کے دوران دردناک حادثہ، بکتر بند گاڑی ڈوبنے سے 6 فوجیوں کی موت

شمالی ویتنام کے فائرنگ رینج میں پیش آیا حادثہ، وزیر اعظم نے ہلاک فوجیوں کو…

1 hour ago