بین الاقوامی

Vietnam Accident: ویتنام میں فوجی تربیت کے دوران دردناک حادثہ، بکتر بند گاڑی ڈوبنے سے 6 فوجیوں کی موت

ویتنام میں فوجی تربیت کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں بکتر بند گاڑی ڈوبنے سے 6 فوجیوں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ جمعرات کو پیش آیا تھا، جس کی باضابطہ اطلاع وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز دی۔ ویتنام کی قومی وزارت دفاع نے ہفتہ کو جاری بیان میں بتایا کہ جمعرات کو ملک کے شمالی علاقے باک نن شہر میں واقع ٹی بی ون نیشنل شوٹنگ رینج میں فوجی تربیت کے دوران بی ایم پی-1 بکتر بند گاڑی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 6 فوجیوں کی جان چلی گئی۔ تمام فوجی 12ویں کور، 308ویں ڈویژن کی 102ویں رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ بیان سون کمیون میں صبح تقریباً 8 بج کر 25 منٹ پر گاڑی میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ پانی میں ڈوب گئی۔ ہلاک ہونے والے فوجی نویں بٹالین، کمپنی 10، پلاٹون 5 اور اسکواڈ 4 سے تعلق رکھتے تھے۔ ان میں دو کارپورل اور چار سارجنٹ شامل تھے۔

وزیر اعظم نے ہلاک فوجیوں کو اعزاز دینے کا کیا اعلان

ویتنام کے وزیر اعظم لی منہ ہنگ نے جمعہ کے روز فوجیوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک فوجیوں کو اعزاز دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک حکم نامے پر دستخط کیے۔ اس کے تحت تمام مہلوکین کو ’فادر لینڈز ریکگنیشن‘ یعنی مادرِ وطن کی جانب سے اعزاز کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

ویتنام میں پہلے بھی فوجی تربیت کے دوران پیش آ چکے ہیں حادثات

ویتنام میں فوجی تربیت کے دوران حادثہ پیش آنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ دسمبر 2024 میں ڈونگ نائی کے ساتویں فوجی علاقے میں واقع ایک فائرنگ رینج پر فوجی تربیت کے دوران اچانک دھماکہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں ویتنام کے 12 فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس وقت شدید طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے بارود لے جانے والے دستے کا الیکٹرک ڈیٹونیٹر فعال ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں دھماکہ پیش آیا۔ اسی طرح جولائی 2014 میں بھی دارالحکومت ہنوئی کے قریب معمول کی فوجی مشق کے دوران ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں 16 افراد کی جان چلی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

u 19 asia cup 2026: آریہ ویر سہواگ نے بنائے سب سے زیادہ رنز، انڈر 19 ایشیا کپ کی تاریخ میں قائم کیا نیا ریکارڈ

پاکستان کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے فائنل میں آریہ ویر سہواگ نے…

1 hour ago

Sharad Kapoor Struggles Due to Lack of Work: کام نہ ملنے سے اداکار شرد کپور پریشان، اے آئی سی ڈبلیو اے نے کی بالی ووڈ سے مدد کی اپیل

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے شرد کپور سے ملاقات کی۔ انہوں…

1 hour ago