ہریانہ کے چرخی-دادری سے ایک خوفناک ویڈیو سامنے آیا۔ یہاں بیف کھانے کے شک میں ایک مزدور کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس الزام میں پولیس نے گئورکشا دل کے پانچ افراد کوگرفتارکیا ہے۔ معاملے میں شامل دو لڑکوں کو بھی پکڑا گیا ہے۔ مزدور کی پہچان مغربی بنگال کے رہنے والے صابرملک کے طورپرہوئی ہے۔ حادثہ 27 اگست کا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں بیف کھانے کے شک میں دو مزدوروں کو بری طرح سے پیٹا گیا تھا۔ پٹائی اتنی بری طرح سے کی گئی تھی کہ مغربی بنگال کے رہنے والے صابرملک کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شخص شدید طورپرزخمی ہے۔
بیف کھانے کی وجہ سے کردیا قتل
ویڈیو میں واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان دوسرے کولاٹھی ڈنڈوں سے بری طرح سے پیٹ رہا ہے۔ وہاں کافی لوگ موجود ہیں، لیکن کسی نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ معاملہ 27 اگست کا بتایا جا رہا ہے۔ ملزم ابھیشیک، موہت، رویندر، کمل جیت اور ساحل نے متاثرہ شخص صابرملک کوخالی پلاسٹک کی بوتلیں بیچنے کے بہانے سے ایک دوکان پربلایا تھا اوربعد میں اس کی بری طرح سے پٹائی کردی۔ حالانکہ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ شخص نے گوشت کھایا تھا یا پھرصرف شک میں اس کا قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
شرپسندوں کے حوصلے بلند
بیف کھانے کے الزام میں موب لنچنگ کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بارایسے معاملے سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بہار کے دل سنگھ سرائے کے ودیاپتی نگرتھانہ علاقے میں بھی گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کی کچھ لوگوں نے بری طرح سے پٹائی کردی تھی۔ اس کے بعد معاملے کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دولوگوں کو گرفتارکیا تھا۔
بھارت ایکسپریس–
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…