بھارت ایکسپریس۔
یوپی کے بریلی ضلع کی سرولی قصبے کی اقرا بی اوررامپورکے ٹانڈہ کے آکاش کی لواسٹوری کافی حیران کن ہے۔ خبروں کے مطابق، عاشق اورمعشوقہ نے ایک دوسرے کو حاصل کرنے کے لئے کافی کچھ برداشت کیا ہے۔ ایک طرف آکاش کو 4 ماہ تک جیل میں گزارنے پڑے وہیں اقرا بی کو 2 سال ناری نکیتن میں رہنا پڑا۔ جب اقرا بی بالغ ہوگئی تواس نے مذہب تبدیل کرکے اپنا نام پریتی رکھ کراپنے عاشق آکاش کے ساتھ ہندو رسم ورواج سے شادی کرلی۔ اقرابی نے مڑھی ناتھ واقع اگست مُنی آشرم میں آکاش کے ساتھ شادی کی۔ شادی سے پہلے پنڈت کے کے شنکھ دھارنے گنگا جل اورگئوموترسے اقرا کا شدھی کرن کروایا اور پھر دونوں کی منتروچّار کے ساتھ شادی کروائی۔ اقرا بی نے پریتی بن کر آکاش کے ساتھ 7 پھیرے لئے۔ آکاش نے پریتی کو منگل سوترپہنایا اور مانگ میں سندوربھرکرجیون ساتھی بنالیا۔
اقرا بی عرف پریتی نے بتایا کہ وہ بریلی سے 70 کلومیٹردورسرولی قصبے کے رہنے والی ہے۔ جہاں رامپور ضلع کے ٹانڈہ کا آکاش بالی بال میچ کھیلنے کے لئے آتا تھا۔ اس دوران دونوں لوگ ایک دوسرے سے ملے اور دونوں کو محبت ہوگئی، جس کے بعد دو سال پہلے دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد دونوں لوگ اپنے اپنے گھروں سے بھاگ گئے، جس کے بعد اقرا کے گھروالوں نے آکاش کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ آکاش کے مطابق، سال 2021 میں دونوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا تھا۔ تب اقرا بی کے والد نے سرولی تھانے میں اس کے خلاف پاکسو ایکٹ اور دیگر دفعات میں رپورٹ کرائی تھی۔
اس کے بعد دونوں کو پولیس نے پکڑلیا اورآکاش کوجیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے کچھ دن بعد دونوں کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں اقرا نابالغ نکلی، لیکن وہ گھرجانے کو تیار نہیں ہوئی۔ اس کے بعد آکاش کو جیل بھیج دیا گیا اوراقرا کو ناری نکیتن بھیج دیا گیا۔ اس حادثہ کے چارماہ بعد آکاش کو ضمانت مل سکی، لیکن اقرا تب بھی نابالغ تھی اور اس کے بعد انہیں دو سال تک آریہ سماج یتیم خانہ میں رہنا پڑا۔ نابالغ ہونے پراقرا کو کچھ ماہ ناری نکیتن میں گزارنے پڑے۔ حال ہی میں اقرا کو بالغ ہونے پررہا کیا گیا۔
رہا ہونے کے بعد بھی اقرا بی کا دل نہیں بدلا اور اس نے پریتی بن کرآکاش کے ساتھ شادی کرلی۔ اس کے لئے اقرا بی نے قانون کے مطابق اپنا مذہب تبدیل کیا اوراس کے دستاویزبھی پیش کئے۔ دستاویز میں اقرا نے واضح طورپرلکھا ہے کہ اس کا تعلق مذہب اسلام سے ہے، لیکن اس کا یقین ہندو مذہب میں ہے۔ ان دونوں کی شادی کروانے والے پنڈت کے شنکھ دھارکا کہنا ہے کہ اقرا کو تین طلاق، حلالہ اورکثرت ازواج سے نفرت ہے، جس وجہ سے اقرا بی نے ہندو مذہب میں گھرواپسی کی ہے۔
پنڈت شنکھ دھارنے بتایا کہ پہلے گئوموتراورگنگا جل سے اقرا کا شدھی کرن کروایا گیا اورپھرقانون کے مطابق دونوں کی شادی کروائی گئی۔ شادی ختم ہونے کے بعد پنڈت جی نے دونوں کو رام دربارکی تصویررام چرت مانس پیش کیا۔ اقرا نے بتایا کہ وہ اپنے شوہرآکاش کو لے کربہت پُرجوش ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی انہیں پریشان نہ کرے۔
بھارت ایکسپریس۔
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…