قومی

Man Chopped a Women in Mumbai Living in Live in Relationship: ممبئی میں لیو-ان پارٹنر کے ساتھ شخص نے کی درندگی، پہلے کٹر مشین سے کردیا جسم کے ٹکڑے، پھر کوکرمیں ابال کرمکسی میں پیسا

ممبئی سے متصل میرا روڈ علاقے میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں 56 سال کے شخص نے لیو-ان ریلیشن شپ میں رہنے والی اپنی روم پارٹنر کا بے دردی سے قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، ملزم لاش کے ٹکڑوں کو کوکر میں ڈال کر ابالتا تھا اور پھر مکسر میں پیستا تھا۔ فی الحال ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے اورگھرسے قتل میں استعمال سبھی اشیاء ضبط کرلی گئی ہے۔

دراصل، یہ حادثہ میرا بھائندرفلائی اوورکے پاس گیتا نگرفیز-7 میں ہوا، جہاں 56 سال کے منوج سانے اوراس کی روم پارٹنر 32 سال کی سرسوتی ویدھ ایک ساتھ رہتے تھے۔ یہ جوڑا گزشتہ تین سال سے یہاں لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ بدھ (7 جون) کواس عمارت میں رہنے والے پڑوسیوں کوگھرسے بدبوآنے لگی، تبھی انہوں نے اس کی اطلاع نیا نگر پولیس اسٹیشن کو دی۔

پولیس نے ملزم کو کیا گرفتار

نیا نگر پولیس کے گھر میں گھسنے کے بعد اس حادثے کا پتہ چلا۔ پولیس نے موقع سے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ اس معاملے میں دیر رات تک نیا نگر پولیس اسٹیشن میں قتل کا معاملہ درج کرنے کا عمل چل رہا تھا۔ ملزم نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لئے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے تھے۔ جانکاری کے مطابق ان ٹکڑوں کو کٹر مشین سے کاٹا گیا۔ پولیس قتل کی وجوہات  کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملزم منوج سانے کو شک تھا کہ مہلوکہ سرسوتی ویدھ کا کہیں افیئرچل رہا ہے اور اس لئے گزشتہ 4-3 دنوں سے دونوں میں مارپیٹ ہونے لگی تھی۔ مہلوکہ سرسوتی ویدھ نے دو تین دن پہلے زہرکھاکر اپنی جان لے لی تھی۔ اس خوف سے کہ پولیس اسے اس کی خودکشی کے لئے ذمہ دار ٹھہرائے گی، ملزم منوج نے سرسوتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنا لیا اور یہ اتنا خطرناک تھا کہ یہ انسانیت کے لئے بے حد ہی شرمندگی بھرا تھا۔

ایسے لگایا تھا لاش کوٹھکانے 

جانکاری کے مطابق، ملزم نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لئے کٹرمشین سے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے شروع کردیئے تھے۔ پھر ٹکڑوں کو کوکر میں ابالتا اور پھر مکسر میں پیسنے کے بعد پھینک دیتا تھا۔ سوسائٹی کے پیچھے گٹر میں بھی کچھ حصہ ملزم نے پھینکا تھا۔ وہ جسم کے اعضاء کو پھینکنے کے لئے اپنی بائیک کا استعمال کرتا تھا۔  پولیس نے گھر سے قتل میں استعمال کئے گئے گھریلو سامان سمیت لاش کو ٹھکانے لگانے میں استعمال بائیک کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی باضابطہ جانکاری دینے سے انکار کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ ہو رہی ہے۔ جب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں آجاتی اورملزم سے پوچھ گچھ پوری نہیں ہوجاتی تب تک کوئی باضابطہ طور پر بیان نہیں دیا جائے گا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago