-بھارت ایکسپریس
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد خالی ہوئی کیرلا کی وائناڈ سیٹ پر جلد ہی ضمنی انتخاب ہوگا۔ ضمنی الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ اسی سال 23 مارچ کو مودی سرنیم سے متعلق دیئے گئے ایک بیان کے معاملے میں راہل گاندھی کو دوسال کی سزا ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی لوک سبھا رکنیت ختم کردی گئی تھی۔ راہل گاندھی نے سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں وائناڈ سیٹ سے جیت درج کی تھی۔
ریٹرننگ افسر نے سیاسی جماعتوں کو بھیجا خط
وہیں وائناڈ میں ضمنی الیکشن کرائے جانے سے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے سبھی جماعتوں کو 5 جون کو خط بھیج دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور ووٹرویرفئیبل پیپرآڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) سسٹم کی تصدیق کے بعد 7 جون کو ماک ووٹنگ کرائی جائے گی، جس کے بعد وائناڈ لوک سبھا سیٹ پرضمنی الیکشن ہوگا۔
مودی سرنیم پر راہل گاندھی نے کیا تھا تبصرہ
واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن کے دوران وائناڈ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مودی سرنیم سے متعلق تبصرہ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مودی سرنیم والے سبھی لوگ چورکیوں ہوتے ہیں؟ جس سے متعلق بی جے پی لیڈر نے راہل گاندھی کے خلاف ایک برادری کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ معاملہ چار سال سے کورٹ میں چل رہا تھا، جس میں سورت کی عدالت نے 23 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔ راہل گاندھی کو سزا سنائے جانے کے بعد ہی پارلیمنٹ سے ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…