قومی

Temperatures expected to rise in Delhi-NCR and Uttar Pradesh, Cyclone ‘Beparjoy’ will intensify: دہلی-این سی آر اور اتر پردیش میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع، سمندری طوفان ‘بیپرجوئے’ میں آئے گی شدت

دہلی: خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آئی ایم ڈی نے بدھ کے روز کہا کہ دہلی-این سی اور اتر پردیش میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ آئی ایم ڈی کی یہ پیش گوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چلچلاتی گرمی اب لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی سربراہ کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ اتر پردیش میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ 8 سے 11 جون تک بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس دوران آسمان صاف رہے گا۔ دارالحکومت دہلی میں اگلے 2 سے 3 دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ 10 یا 11 جون تک دہلی این سی آر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ بہار میں 7 سے 11 جون تک، مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں 7 سے 10 جون تک گرمی کی شدت جاری رہے گی۔ تمل ناڈو، پڈوچیری اور دیگر علاقوں میں 7 جون سے 11 جون تک گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کے آغاز کے لیے حالات سازگار ہو رہے ہیں۔

جبکہ موسمیاتی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق سمندری طوفان بیپرجوئے اگلے 24 گھنٹوں میں شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ کچھ دیر تک شمال کی سمت حرکت کرتا رہے گا اور پھر شمال۔شمال مغربی سمت میں مڑ جائے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور کیرالہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ تمل ناڈو میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

طوفان کی وجہ سے اگلے تین سے چار دنوں میں ہوا کی رفتار 135-145 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے اور یہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کے لیے متنبہ کیا ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے جنوب مغربی ریاستوں کے متعلق اگلے پانچ دنوں کے لیے تیز ہوا چلنے کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ‘بیپرجوئے’ شدت اختیار کرتے ہوئے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً شمال کی طرف بڑے گا۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ سمندری طوفان ‘بیپرجوئے’ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی اور اس سے ملحقہ جنوب مشرقی بحر عرب میں مزید شدت اختیار کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago