قومی

Gautam Adani Net Worth: گوتم اڈانی پھر بنے ایشیا کے دوسرے سب سے امیر شخص، دولت میں ایک دن میں 52 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Gautam Adani News: اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی نے پھرلمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ایشیا کے دوسرے سب سے امیر شخص کا عہدہ حاصل کرلیا ہے۔ صرف ایک دن میں ہی گوتم اڈانی نے ریکارڈ کمائی کی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران ان کی جائیداد میں 52.5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

دنیا کے امیروں میں گوتم اڈانی 18 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس لمبی چھلانگ کے بعد اڈانی نے چین کےارب پتی جھونگ شانشان کو پیچھے چھوڑا ہے۔ چینی ارب پتی امیروں کی فہرست میں 19ویں نمبر پر ہیں اور ان کی کل جائیداد 61.9 ارب ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ جھونگ شانشان کافی وقت سے ایشیا کے دوسرے سب سے امیر شخص کے مقام پر تھے، لیکن بیچ میں گوتم اڈانی نے انہیں پیچھے چھوڑا تھا۔ بعد میں پھر چینی ارب پتی نے پلٹی ماری تھی اور ایک بار پھر یہ پیچھے ہوچکے ہیں۔

گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ

ہندوستان اورایشیا کے دوسرے سب سے امیر شخص گوتم اڈانی نے بدھ کو 52.5 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی، کیونکہ ان کی کمپنیوں کے شیئروں میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق، اب گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ 62.3 ارب ڈالرہوچکی ہے۔ حالانکہ اس سال گوتم اڈانی کی جائیداد میں 58.2 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے۔

ایشیا کے سب سے امیر شخص ہیں مکیش امبانی

ایشیا کے سب سے امیر شخص کی بات کریں تو اس مقام پر مکیش امبانی ابھی بھی قابض ہیں۔ ان کی نیٹ ورتھ بلومبرگ بلینیئرانڈیکس کے مطابق 85.9 ارب ڈالر ہے۔ بدھ کے روز مکیش امبانی کو 71.1 لاکھ ڈالر کا فائدہ ہوا تھا۔ اس سال مکیش امبانی کو 1.23 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ریکوری کے ٹریک پر لوٹے گوتم اڈانی

گزشتہ 24 جنوری کو گوتم اڈانی کی کمپنی پر امریکی شارٹ سیلنگ فرم ہنڈن  برگ کی رپورٹ آئی تھی، جس میں اڈانی گروپ پر کئی سنگین الزام لگائے گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں زبردست گراوٹ آئی تھی۔ ساتھ ہی گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ میں بھی زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور اڈانی دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص سے 36ویں مقام پر پہنچ گئے تھے۔ حالانکہ کافی حد تک اڈانی گروپ نے ریکوری کی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago